ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے 14ویں وزیراعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ (تصویر: اے این آئی)
Hemant Soren Oath Ceremony: ہیمنت سورین نے جمعرات (28 نومبر) کو ایک بار پھر سے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے طور پر کمان سنبھال لی۔ انہوں نے رانچی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ریاست کے 14ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر سنتوش گنگوار نے ہیمنت سورین کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے لیڈر کا وزیراعلیٰ کے طور پر یہ چوتھی مدت کارہے۔
#WATCH | JMM executive president Hemant Soren takes oath as the 14th Chief Minister of Jharkhand, in Ranchi.
(Video: ANI/Jhargov TV) pic.twitter.com/30GxxK9CXe
— ANI (@ANI) November 28, 2024
کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، عام آدمی پارٹی کے کنوینراوردہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، بہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ اور آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو وغیرہ حلف برداری تقریب میں موجود رہے۔ اس طرح سے جھارکھنڈ میں وزیراعلیٰ عہدے کی حلف برداری تقریب میں انڈیا الائنس کے لیڈران نے اپنی طاقت دکھائی۔ اس کے علاوہ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، جھارکھنڈ کانگریس کے انچارج غلام احمد میر، کانگریس لیڈر طارق انور، آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو، کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت سمیت کئی اور لیڈران موجود رہے۔
अबुआ सरकार के शपथ ग्रहण से पहले आदरणीय बाबा दिशोम गुरुजी और मां का आशीर्वाद लिया… pic.twitter.com/M0cgK6T2LN
— Hemant Soren (@HemantSorenJMM) November 28, 2024
ہم جھارکھنڈ کو آگے لے جائیں گے: تیجسوی یادو
ہیمنت سورین کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے لئے آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو بھی پہنچے۔ انہوں نے رانچی پہنچنے کے بعد کہا کہ ہیمنت سورین کی قیادت میں ہم حکومت چلائیں گے اور جھارکھنڈ کو آگے لے جائیں گے۔
#WATCH | Ranchi: AAP national convener Arvind Kejriwal, his wife Sunita Kejriwal, party MP Raghav Chadha and Punjab CM Bhagwant Mann arrive at the oath ceremony of Jharkhand CM-designate Hemant Soren.
(Video: ANI/Jhargov TV) pic.twitter.com/p57TwIiPAy
— ANI (@ANI) November 28, 2024
ہیمنت سورین کے بیٹے نتل سورین نے کیا کہا؟
حلف برداری تقریب سے پہلے ہیمنت سورین کے بیٹے نتل سورین نے کہا کہ میں اپنے والد کی حلف برداری تقریب سے بہت خوش ہوں۔ ہرکوئی اس کا گواہ بننے آیا ہے۔ آدیواسیوں سے کہنا چاہوں گا کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) آپ کے لئے کام کررہی ہے اور پورے جھارکھنڈ کے لئے کام کررہی ہے۔ آگے بھی جے ایم ایم عوام کے لئے کام کرتی رہے گی۔
#WATCH | JMM executive president Hemant Soren greets people, in Ranchi. He will take oath as the Chief Minister of Jharkhand, shortly.
(Video: ANI/Jhargov TV) pic.twitter.com/mzMuVnUnNs
— ANI (@ANI) November 28, 2024
جھارکھنڈ میں انڈیا الانس کو 56 سیٹوں پر ملی جیت
جھارکھنڈ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی الیکشن میں ہیمنت سورین نے بی جے پی کے گملیل ہیمبرم کو39,791 ووٹوں کے فرق سے ہراکر برہیٹ سیٹ پرجیت درج کی تھی۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والے انڈیا الائنس نے 81 رکنی اسمبلی میں 56 سیٹیں جیتیں اوراکثریت حاصل کرلی۔ جبکہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو 24 سیٹوں پرجیت ملی۔