Bharat Express

Chandrayaan-5 gets government approval: چندریان-5 کو ملی حکومت کی منظوری، اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے دی مزید جانکاری

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو (ISRO) کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا کہ مرکز نے حال ہی میں چاند کی سطح مطالعہ کرنے کے چندریان-5 مشن کو منظوری دی ہے۔

اسرو کے چیئرمین وی نارائنن۔ (تصویر بشکرہ پی ٹی آئی)

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو (ISRO) کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا کہ مرکز نے حال ہی میں چاند کی سطح مطالعہ کرنے کے چندریان-5 مشن کو منظوری دی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر نارائنن کو مبارکباد دینے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے کہا کہ چندریان-3 مشن کے برعکس جو 25 کلو وزنی روور اپنے ساتھ لے گیا تھا، چندریان-5 مشن چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے کے لیے ایک 250 کلو وزنی روور لے کر جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایاہ کہ یہ مشن ہندوستان جاپان کے ساتھ مل کر پورا کرے گا۔

جانیے چندریان-5 مشن کا مقصد

چندریان مشن چاند کی سطح کا مطالعہ کرنے پر مبنی ہے۔ چندریان-1 نے 2008 میں کامیابی کے ساتھ چاند کی کیمیائی، معدنی اور تصویری ارضیاتی نقشہ سازی کی تھی۔ اسی طرح چندریان-2 مشن (2019) میں 98 فیصد کامیاب رہا تھا، لیکن آخری مراحل میں صرف دو فیصد مشن حاصل نہیں ہو سکا تھا۔ نرائنن نے اتوار کو کہا کہ ابھی بھی چندریان-2 پر موجود ہائی ریزولوشن کیمرہ سینکڑوں تصاویر بھیج رہا ہے۔ وہیں چندریان -3 مشن چندریان -2 کا ایک فالو آن مشن ہے جو چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ اور گھومنے میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسرو کے جاری اور آئندہ مشن

اسرو نے 23 اگست 2023 کو چاند کے جنوبی قطب پر لینڈر وکرم کی لینڈنگ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ چندریان 3 مشن کا آغاز کیا تھا۔ نارائنن نے کہا ’’صرف تین دن پہلے ہمیں چندریان-5 مشن کی منظوری ملی ہے۔ ہم یہ مشن جاپان کے ساتھ مل کر کریں گے۔‘‘ وہیں چندریان-4 مشن 2027 میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ جس کا مقصد چاند پر جمع کیے گئے نمونے یہاں لانا ہوگا۔ ISRO کے مستقبل کے مزید منصوبوں کے بارے میں نارائنن نے کہا کہ گگن یان سمیت مختلف مشنوں کے علاوہ، ہندوستان کا اپنا خلائی اسٹیشن، بھارتیہ خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read