گزشتہ تقریباً ایک سال میں مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو کئی مرتبہ لندن میں دیکھا گیا ہے۔ دونوں کے لندن میں شفٹ ہونے کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ وہیں اب دونوں کے لندن میں شفٹ ہونے پر مہربھی لگ گئی ہے۔ بالی ووڈ اور کرکٹ کی اس سپر اسٹار جوڑی کے ہندوستان چھوڑ کر لندن میں آباد ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ مشہور اداکارہ مادھوری دکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے جوڑے کے ہندوستان چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔
ہندوستان چھوڑ کر لندن شفٹ کیوں ہوئے وراٹ کوہلی اور انوشکا؟
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے ہندوستان چھوڑ کر لندن میں رہنے سے متعلق شری رام نینے نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ شری رام نینے نے ایک انٹرویو میں کہا، ”میرے دل میں ان کے لئے بہت احترام ہے۔ ہم ان سے کئی بار مل چکے ہیں۔ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ میں آپ کو کچھ بتاؤں گا اور یہی آپ کو سیکھنے کو ملے گا۔ ہم نے ایک دن انوشکا شرما سے بات چیت کی اوریہ بہت دلچسپ تھا۔ وہ دونوں لندن جانے کے بارے میں سوچ رہے تھے، کیونکہ وہ ہندوستان میں اپنی کامیابی کا لطف نہیں لے پا رہے تھے۔ ہم ان کی اس پریشانی کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ جوبھی کرتے ہیں، وہ توجہ مبذول کرتا ہے۔ ہم تقریباً الگ تھلگ پڑ جاتے ہیں۔”
View this post on Instagram
بچوں کو عام اورمعمول کے مطابق دینا چاہتے ہیں زندگی
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے یہ فیصلہ اپنے دونوں بچوں کو بہتر پرورش اورمعمول کے مطابق زندگی دینے کے لئے بھی لیا ہے۔ مادھوری دکشت کے شوہراورکارڈیک سرجن شری رام نینے نے مزید بتایا،”میں سب کے ساتھ گھل مل جاتا ہوں۔ میں کافی بنداس ہوں، لیکن یہ بھی چیلنجنگ ہوجاتا ہے۔ ہمیشہ ایک سیلفی موومنٹ ہوتا ہے۔ یہ بری طرح سے نہیں ہے، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ اپنی فیملی کے ساتھ ڈنریا لنچ پرہوتے ہیں اورآپ کے پاس کوئی سیلفی لینے آتا ہے توآپ کوشائستہ ہونا پڑتا ہے۔ میری بیوی کے لئے یہ ایک موضوع بن جاتا ہے، لیکن انوشکا اور وراٹ کافی اچھے لوگ ہیں اوروہ اپنے بچوں کی پرورش عام طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔”
View this post on Instagram
سال 2017 میں ہوئی تھی وراٹ-انوشکا کی شادی
انوشکا اور وراٹ کوہلی نے ایک دوسرے کو سال 2013 سے ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔ تقریباً 4 سال کی ڈیٹنگ کے بعد جوڑے نے سال 2017 میں اٹلی میں دھوم دھام سے شادی کرلی تھی۔ سال 2021 میں جوڑے نے بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکائے کوہلی کا استقبال کیا۔ انوشکا شرما کے بیٹے کی پیدائش بھی لندن میں ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





