Bharat Express

Niti Aayog meeting: نتیش کمار پھر بدلنے والے ہیں راستہ؟ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں نہ پہنچنے کے بعد لگنے لگے قیاس

وزیراعظم مودی کی قیادت والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ریاست کے نمائندہ کے طورپرنائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمارسنہا شامل ہوئے ہیں۔ نتیش کمارکی اس میٹنگ میں نہ آنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار۔ (فائل فوٹو)

Bihar CM Nitish Kumar Absence from Niti Aayog Meeting: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارہفتہ (27 جولائی، 2024) کو نیتی آیوگ کی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ افسران نے بتایا کہ میٹنگ میں ریاست کی نمائندگی نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری اوروجے کمارسنہا نے کیا۔ اس میٹنگ میں نتیش کمارکی شرکت نہ کرنے کی وجہ کیا ہے، ابھی اس سلسلے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ پہلی بارنہیں ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمارپہلے بھی اس طرح کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے اوربہارکی نمائندگی  اس وقت کے نائب وزیراعلیٰ نے کیا تھا۔ جے ڈی یو ترجمان نیرج کمار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی-بھاشا کو بتایا کہ اس باربھی دونوں نائب وزرائے اعلیٰ میٹنگ میں شامل ہونے گئے تھے۔ اس کے علاوہ بہارسے چارمرکزی وزرا بھی کمیشن کے رکن ہیں اوروہ میٹنگ میں موجود ہیں۔

ترقی یافتہ ہندوستان پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار میٹنگ میں کیوں شامل نہیں ہوئے، اس پرابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ نیتی آیوگ کے 9ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ہندوستان کوایک ترقی یافتہ قوم بنانے کے مقصد سے کی گئی تھی۔ میٹنگ میں ڈاکیومنٹ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 پر سبھی نے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نیتی آیوگ کے چیئرمین ہیں۔

 

ممتا بنرجی نے درمیان میں چھوڑ دی میٹنگ

وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ کومغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی درمیان میں ہی چھوڑکرچلی گئیں۔ اتنا ہی نہیں ممتا بنرجی نے اس دوران کہا کہ یہ کیسے چل سکتا ہے؟ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے میٹنگ میں اپنا احتجاج درج کرایا۔ انہیں میٹنگ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ یہ کیسے چل سکتا ہے؟ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت منمانی کررہی ہے۔ میں نے کہا کہ آپ کو(مرکزی حکومت) ریاستی حکومتوں کے ساتھ اختلاف نہیں کرنا چاہئے۔ میں بولنا چاہتی تھی، لیکن مجھے صرف 5 منٹ بولنے دیا گیا۔ مجھ سے پہلے کے لوگوں نے 20-10 منٹ تک بات کی۔ اپوزیشن سے میں اکیلی تھی، جواس میٹنگ میں حصہ لے رہی تھی، لیکن پھربھی مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ یہ توہین آمیزہے۔ یہ صرف بنگال کا ہی نہیں، بلکہ سبھی علاقائی پارٹیوں کی توہین ہے۔

 بھارت ایکسپریس

Also Read