Bharat Express

Niti Aayog Meeting

سی پی آئی (ایم ایل) نے حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو خصوصی پیکج پر گمراہ کن دعووں پر تنقید کا نشانہ بنایا اور اگلے ماہ احتجاجی مارچ کا اعلان کیا۔

بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی نے پریس کانفرنس میں کہا، "ممتا بنرجی جھوٹ بول رہی ہیں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ انہیں وزیر اعظم بننا ہے، وہ ایک بڑی لیڈر ہیں۔ اس لیے وہ یہ سب کر رہی ہیں۔

وزیراعظم مودی کی قیادت والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ریاست کے نمائندہ کے طورپرنائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمارسنہا شامل ہوئے ہیں۔ نتیش کمارکی اس میٹنگ میں نہ آنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

کانگریس کے زیراقتدارریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اورتمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کا فیصلہ کیا۔

کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ، تمل ناڈو، ہماچل، پنجاب اور دہلی کی حکومتوں نے نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ان ریاستوں کا الزام ہے کہ بجٹ میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو واپس لاؤ۔ پلاننگ کمیشن کا ڈھانچہ تھا، اس نے ملک میں انفراسٹرکچر بنایا۔ پلاننگ کمیشن نیتا جی سبھاش چندر بوس کا آئیڈیا تھا۔"

نیتی آیوگ کی میٹنگ 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں کئی بڑے لیڈر شرکت کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں اور اپوزیشن جماعتوں نے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے فوڈ سیکورٹی کے تعلق سے کہا کہ مرکزی سرکار نے مستحقین کا جتنا کوٹہ مقرر کیا ہے،اس سے زیادہ غذائی اشیا کی ضرورت ہے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ دہلی میں لائے گئے آرڈیننس کی مخالفت میں 27 مئی کو ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ کا دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال بھی بائیکاٹ کریں گے۔