Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: تیجسوی یادو کی اہلیہ سمیت پوری فیملی نے ڈالا ووٹ، لالو یادو نے کہا- دونوں بیٹوں کو آشیرواد

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تیجسوی یادو نے اہل خانہ سمیت ووٹ ڈالا۔ رابڑی دیوی نے خواتین اور نوجوانوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے تبدیلی کی اپیل کی جبکہ یادو نے 14 نومبر کو نئی حکومت بننے کی بات دہرائی۔

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 121 اسمبلی سیٹوں کے لئے جمعرات کو ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ووٹنگ شروع ہونے کے کچھ ہی وقت بعد بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو اپنی اہلیہ راج شری یادوسمیت پوری فیملی کے ساتھ پٹنہ کے پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچے۔ تیجسوی یادو کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اوررابڑی دیوی بھی موجود تھیں۔ اس موقع پررابڑی دیوی نے کہا کہ میں خواتین، نوجوانوں اورسبھی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ گھر سے باہر نکلیں اورووٹنگ کریں۔ یقینی طورپرریاست میں تبدیلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ہی بیٹوں کو نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ لالو پرساد یادو اوررابڑی دیوی کے دونوں بیٹے تیج پرتاپ یادو اورتیجسوی یادو بالترتیب مہوا اورراگھو پوراسمبلی سیٹ سے امیدوار ہیں۔ تیجسوی یادوعظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں، جبکہ تیج پرتاپ یادو نے آرجے ڈی سے بے دخل ہونے کے بعد الگ پارٹی بنائی ہے۔

تیج پرتاپ یادو اپنی پارٹی سے الیکشن لڑرہے ہیں اورالیکشن کے دوران تیج پرتاپ یادو نے تیجسوی یادو پر حملہ بھی بولا تھا، لیکن آج ووٹنگ کے دن رابڑی دیوی نے دونوں بیٹوں کو آشیرواد دیا۔

14 نومبرکوبنے گی نئی حکومت

آرجے ڈی لیڈر روہنی آچاریہ نے کہا، ”یہ الیکشن گاؤں میں روزگار کے لئے دردر ٹھوکرکھانے والے ہمارے مزدور بھائیوں کے لئے ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمارے لوگ، بہارکے لوگ، روزگاردینے والی حکومت منتخب کریں گے اورڈبل انجن سرکارکواکھاڑپھینکیں گے۔“ اس موقع پرتیجسوی یادونے کہا کہ 14 نومبر کونئی حکومت ملنے والی ہے۔

 انہوں نے کہا، ”میں بہارکے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حال اورمستقبل کودھیان میں رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹنگ کریں۔ روزگار، تعلیم، بہترصحت خدمات کے لئے ووٹ کریں… ہم جیتنے والے ہیں، بہارجیتنے والا ہے۔ 14 نومبر کو نئی حکومت بنے گی…۔“

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read