نئی دہلی: مرحوم مختارانصاری کے بیٹے اورمئوصدرسیٹ سے 2022 میں اسمبلی الیکشن میں جیت کا پرچم لہرانے والے عباس انصاری کو بڑی راحت ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے مئوکی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے ذریعہ سنائی گئی سزا کے حکم کو منسوخ کردیا ہے۔ اس طرح سے اب ان کی اسمبلی رکنیت بھی بحال ہوجائے گی۔ عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت بحال ہوتے ہی وہ مئو کے اسمبلی کے رکن اسمبلی برقرار رہیں گے اوراب مئو میں الیکشن نہیں ہوگا۔ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد عباس انصاری کے چچا اورغازی پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری سے بھارت ایکسپریس اردو نے خصوصی بات چیت کی، جس کا ویڈیو آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈرافضال انصاری نے کہا کہ ہمیں عدالت کے فیصلے سے ایسی ہی امید تھی۔ ملک کی میڈیا کو اس طرح کی امید نہیں رہی ہوگی کیونکہ ایک رکن اسمبلی کی رکنیت کوختم کرکے ایسی خوشی منائی گئی کہ جیسے کسی ریاست کی حکومت تبدیل ہوجائے۔ انہوں نے عباس انصاری کے چھوٹے بھائی عمرانصاری کی گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت ہماری فیملی کے پیچھے جان بوجھ کر پڑی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے یہ بھی کہا کہ عمرانصاری کیس کی پیروی کررہے تھے اورضمنی الیکشن میں امیدوارہوسکتے تھے، اس لئے ان کوگرفتارکرلیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے عباس انصاری کوسزا دلائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عباس انصاری کے خلاف نفرت آمیز تقریر(ہیٹ اسپیچ) معاملہ پرگواہی دینے والے سرکاری داروغہ اورسپاہیوں کواعزاز سے سرفراز کیا گیا اورٹی وی چینل اوراخبارات میں خوب تشہیرکی گئی۔ کیا عباس انصاری ڈاکو ہے؟ عباس انصاری ملک کا ایک ہونہارنوجوان کھلاڑی ہے اورملک کی ٹیم میں کھیلنے والے چمپئن کے خلاف فرقہ پرست طاقتیں لگی ہوئی ہیں، لیکن عدالتوں سے انصاف ہورہا ہے اور سازش کرنے والے بے نقاب ہوئے ہیں۔ افضال انصاری نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک کے لوگ عباس انصاری کے لئے دعائیں کررہے تھے۔ آج اللہ نے دعائیں قبول کیں اورعباس انصاری کی سزا پرروک لگا دی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


