Bharat Express DD Free Dish

آئی پی ایل

دہلی نے 20 اوورس میں 183 رن بنائے تھے اور جواب میں چنئی کی ٹیم 5 وکٹ کے نقصان پر 158 رن ہی بنا سکی۔ دھونی 26 گیندوں پر 30 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لیکن اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

آئی پی ایل 2025 کے دلچسپ مقابلے میں لکھنو سپرجائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی پانچ وکٹ کی اننگ بھی رائیگاں ہوگئی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو80 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ وینکٹیش ایئر اورویبھو اروڑہ کے کے آر کی جیت کے ہیرو بنے۔

اس میچ سے پہلے رائل چیلنجرس نے بنگلورو نے گجرات ٹائٹنس کو تین بارہرایا تھا۔ اب اس میچ کے بعد گجرات ٹائٹنس نے اس کی برابری کرلی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کا اعدادوشمار3-3 ہوگیا ہے۔

اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پنجاب کنگس کو172 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ پنجاب کی ٹیم کے نئے اسٹارپریانش آریہ اس بارنہیں چل پائے، لیکن ان کے ساتھ پربھ سمرن کی آندھی میں لکھنؤکے گیند بازاڑتے ہوئے نظرآئے۔

گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو36 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں گجرات کی پہلی جیت اورممبئی کی مسلسل دوسری ہارہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورنے چنئی سپرکنگس کو 50 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ یہ آئی پی ایل میں آرسی بی کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ چیپاک اسٹیڈیم، چنئی سپرکنگس کا گڑھ رہا ہے اور یہاں آرسی بی نے چنئی کو آخری بار 2008 میں ہرایا تھا۔

آویش  نے اس سال جنوری سے مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ آویش  کو یہ چوٹ ڈومیسٹک سیزن کے دوران ہی لگی تھی۔ تب سے وہ مسلسل NCA کی نگرانی میں تھے۔

سابق ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ اتوار کو سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان آئی پی ایل 2025 کے میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے جوفرا آرچر کے حوالے سے ایک تبصرے کے سبب تنازعات میں گھر گئے ہیں۔

اس میچ میں دونوں طرف سے اسپن کا جادو دیکھنے کو ملا لیکن ہیرو چنئی سپر کنگز کے نور احمد ثابت ہوئے۔ اس افغان اسپنر نے ممبئی کے 4 وکٹ لیے اور انہیں بڑا اسکور کرنے سے روک دیا