Bharat Express DD Free Dish

آئی پی ایل

کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ ہم اس وکٹ پر پہلے گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔ میرے لیے ٹاس ایسی چیز ہے جسے آپ کنٹرول نہیں کر سکتے۔ ہماری بلے بازی ایسی ہے جو کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکتی ہے۔

دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشرپٹیل پرممبئی انڈیس کے خلاف میچ میں سلواوور ریٹ کے لئے زبردست جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے راجستھان رائلس کے کپتان سنجوسیمسن پربھی جرمانہ لگا تھا۔

گجرات نے 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 180 رن بنائے تھے اور جیت کے لیے ضروری ہدف لکھنؤ نے 19.3 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چنئی سپرکنگس کو ان کے ہی قلعے ’چیپاک‘ میں بری طرح روندتے ہوئے درج کی آٹھ وکٹوں سے شاندار جیت۔

چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈر کے درمیان آج کے آئی پی ایل مقابلے سے قبل دھونی اور براوو کے درمیان ایک مکالمہ چرچے میں ہے۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 13 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے جمعہ کو یہاں آندھی طوفان آیا۔ اس دوران کھلاڑی میدان پرپریکٹس کررہے تھے۔

کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں اوور میں مسلسل 5 وکٹیں گنوا دیں۔ حالانکہ رنکو سنگھ نے کچھ شاندار اور بڑے شاٹس لگا کر ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، کوہلی اور روہت نے ہندوستان کے لیے کئی میچ جیتے ہیں اور 2013 اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں ایک ساتھ تھے، اس کے علاوہ 2024 کا مردوں کا T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک ہی وقت میں اپنے T20 کیریئر کا خاتمہ کیا۔

چیپک اسٹیڈیم میں مہندر سنگھ دھونی کے والد اور والدہ کے میچ دیکھنے پہنچنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں۔ فلیمنگ نے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی معلومات سے انکار کیا ہے۔

نئے کپتان شریئس ایئر اور نئے کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں پنجاب کنگز نے سیزن کے شروعاتی دونوں میچ یکطرفہ انداز میں جیت لیے تھے، لیکن آج راجستھان نے اسے پنجاب کی زمین پر ہی 50 رنوں سے شکست فاش دے دی۔