Bharat Express DD Free Dish

آئی پی ایل

چنئی سپرکنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈر کے درمیان آج کے آئی پی ایل مقابلے سے قبل دھونی اور براوو کے درمیان ایک مکالمہ چرچے میں ہے۔

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 13 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے جمعہ کو یہاں آندھی طوفان آیا۔ اس دوران کھلاڑی میدان پرپریکٹس کررہے تھے۔

کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں اوور میں مسلسل 5 وکٹیں گنوا دیں۔ حالانکہ رنکو سنگھ نے کچھ شاندار اور بڑے شاٹس لگا کر ٹیم کو جیت دلانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران، کوہلی اور روہت نے ہندوستان کے لیے کئی میچ جیتے ہیں اور 2013 اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں ایک ساتھ تھے، اس کے علاوہ 2024 کا مردوں کا T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ایک ہی وقت میں اپنے T20 کیریئر کا خاتمہ کیا۔

چیپک اسٹیڈیم میں مہندر سنگھ دھونی کے والد اور والدہ کے میچ دیکھنے پہنچنے کے بعد ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں۔ فلیمنگ نے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی معلومات سے انکار کیا ہے۔

نئے کپتان شریئس ایئر اور نئے کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں پنجاب کنگز نے سیزن کے شروعاتی دونوں میچ یکطرفہ انداز میں جیت لیے تھے، لیکن آج راجستھان نے اسے پنجاب کی زمین پر ہی 50 رنوں سے شکست فاش دے دی۔

دہلی نے 20 اوورس میں 183 رن بنائے تھے اور جواب میں چنئی کی ٹیم 5 وکٹ کے نقصان پر 158 رن ہی بنا سکی۔ دھونی 26 گیندوں پر 30 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لیکن اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔

آئی پی ایل 2025 کے دلچسپ مقابلے میں لکھنو سپرجائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی پانچ وکٹ کی اننگ بھی رائیگاں ہوگئی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو80 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ وینکٹیش ایئر اورویبھو اروڑہ کے کے آر کی جیت کے ہیرو بنے۔

اس میچ سے پہلے رائل چیلنجرس نے بنگلورو نے گجرات ٹائٹنس کو تین بارہرایا تھا۔ اب اس میچ کے بعد گجرات ٹائٹنس نے اس کی برابری کرلی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کا اعدادوشمار3-3 ہوگیا ہے۔