
راجستھان رائلس کی جیت کی ہیرو 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی رہے۔
آئی پی ایل 2025 کا 47واں میچ راجستھان رائلس اورگجرات ٹائٹنس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیمیں راجستھان رائلس کے ہوم گراؤنڈ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوئیں۔ اس میچ میں راجستھان رائلس نے 8 وکٹ سے جیت درج کی۔ راجستھان کی جیت کے ہیرو 14 سال کے ویبھوسوریہ ونشی رہے، جن کے بلے سے ایک تاریخی سنچری دیکھنے کوملی۔ اسی کے ساتھ راجستھان رائلس نے سیزن کی اپنی تیسری جیت حاصل کی اورگجرات ٹائٹنس کو تیسری ہارکا سامنا کرنا پڑا۔
گجرات ٹائٹنس نے بنائے 209 رن
راجستھان رائلس نے اس میچ میں ٹاس جیت کرپہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ گجرات ٹائٹنس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کمال کی شروعات کی۔ سائی سدرشن اورشبھمن گل کے درمیان ایک بارپھراچھی شراکت دیکھنے کوملی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے وکٹ کے لئے 93 رن بنائے۔ اس دوران سائی سدرشن 39 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شبھمن گل اور جوس بٹلرنے تیز رفتار سے رن بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 209 رن پہنچا دیا۔ شبھمن گل نے 50 گیندوں پر 84 رن بنائے۔ وہیں، جوس بٹلر26 گیندوں پر 50 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب، مہیش تھیچھانا راجستھان رائلس کے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ مہیش تھیچھانا نے 4 اوور میں 35 رن دے کر 2 وکٹ اپنے نام کئے۔ ان کے علاوہ سندیپ شرما اورجوفرا آرچربھی 1-1 کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، لیکن باقی کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔
ویبھو سوریہ ونشی نے گجرات سے چھینا میچ
210 رنوں کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلس کی ٹیم نے پہلے ہی اوور سے طوفانی بلے بازی کی۔ ویبھو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال نے طوفانی اندازمیں رن بنائے۔ دونوں کھلاڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 166 رنوں کی شراکت نے مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔ ویبھو سوریہ ونشی نے 38 گیندوں پرتاریخی 101 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں سنچری لگانے والے سب سے نوجوان بلے باز بنے۔ اسی کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری لگانے والے ہندوستانی بلے بازوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی اس اننگ کے دوران 7 چوکے اور11 چھکے لگائے۔
دوسری طرف یشسوی جیسوال نے بھی ایک طوفانی اننگ کھیلی۔ وہ 40 گیندوں پر 70 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ یشسوی جیسوال نے اپنی اس اننگ میں 9 چوکے اور2 چھکے لگائے۔ وہیں، ریان پراگ نے 15 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 32 رن بناکر مقابلے کوختم کیا، جس کے سبب راجستھان نے 210 رنوں کے ہدف کو 15.5 اووروں میں ہی حاصل کرلیا۔ اسی کے ساتھ راجستھان رائلس کی ٹیم اب آئی پی ایل میں سب سے تیز200 سے زیادہ رنوں کے ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ گجرات ٹائٹنس کی بات کی جائے توراشد خان اورپرسدھ کرشنا کے نام 1-1 کامیابی رہی۔ وہیں، راشد خان کوچھوڑکرگجرات کے سبھی گیند بازوں نے 11 یا اس سے زیادہ کی اکنامی سے رن خرچ کئے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔