Bharat Express DD Free Dish

Royal Challengers beats Chennai Super Kings: جیتا ہوا میچ ہارگئی چنئی سپرکنگس، 17 سال کے آیوش مہاترے کی محنت پر پھر گیا پانی، آرسی بی کی 2 رنوں سے دلچسپ جیت

رائل چیلنجرس بنگلورو نے بے حد دلچسپ مقابلے میں چنئی سپرکنگس کو دو رنوں سے ہرا دیا ہے۔ آرسی بی پلے آف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔

Royal Challengers beats Chennai Super Kings 2 Runs in IPL 2025 Match: رائل چیلنجرس بنگلورو(آرسی بی) نے چنئی سپرکنگس کو 2 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ آرسی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 213 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں چنئی سپرکنگس کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 211 رن ہی بناپائی۔ اسی کے ساتھ آرسی بی آئی پی ایل 2025 کے پلے آف میں اپنی جگہ تقریباً یقینی بنالی ہے۔ 17 سالہ آیوش مہاترے نے اس میچ میں 94 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں رویندرجڈیجہ کے بھی ناٹ آوٹ 77 رن رائیگاں ہوگئے۔

چنئی سپرکنگس کو 214 رنوں کا ہمالیائی ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں اس نے تیز طرار شروعات کی۔ شیخ رشید صرف 14 رن بنائے، لیکن انہوں نے 17 سالہ آیوش مہاترے کے ساتھ مل کرچنئی سپرکنگس کا اسکور 4.3 اوور میں ہی 50 رن کوپارپہنچا دیا تھا۔ سیم کرن بھی زیادہ دیرکریزپرنہیں ٹک پائے اورصرف 5 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ چنئی سپرکنگس کے 2 وکٹ 58 رنوں کے اسکورپرگرگئے تھے، لیکن اس کے بعد آیوش مہاترے اوررویندرجڈیجہ نے غضب کی بلے بازی کی اورجم کرچوکے چھکوں کی برسات کی۔ مہاترے 48 گیندوں میں 94 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ وہ اگر6 رن اوربنالیتے توآئی پی ایل تاریخ کے دوسرے سب سے نوجوان سنچری لگانے والے بلے بازبن جاتے۔ انہوں نے اپنی 94 رنوں کی طوفانی اننگ میں 9 چوکے اور5 چھکے لگائے۔ مہاترے اورجڈیجہ کے درمیان 114 رنوں کی شراکت ہوئی۔

جڈیجہ-مہاترے کی محنت رائیگاں

آیوش مہاترے اوررویندر جڈیجہ جب تک کریز پرٹکے تھے، تب تک چنئی سپرکنگس کی جیت آسان لگ رہے تھے۔ مہاترے کے 94 رنوں کے اسکورپرآوٹ ہونے کے بعد جڈیجہ نے کمان سنبھالی۔ وہ آخر تک کریزپرٹکے رہے اور45 گیندوں میں 77 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ چنئی سپرکنگس کے کام نہ آسکی۔ ایم ایس دھونی ایک بار پھر فلاپ ثابت ہوئے، جو مقابلہ ختم کرنے سے پہلے ہی 12 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔

یش دیال کا دلچسپ اوور، ہوگئی آرسی بی کی جیت

چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) کو آخری اوورمیں جیت کے لئے 15 رن بنانے تھے۔ پہلی دوگیندوں پرایک رن آیا، مگرتبھی تیسری گیند پریش دیال نے دھونی کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا۔ چوتھی گیند کو نوبال قراردیا گیا، جس پرشیوم دوبے نے چھکا لگاکر میچ چنئی سپرکنگس کے پالے میں ڈال دیا تھا، مگرآخری دوگیندوں میں میچ پلٹنے والا تھا۔ آخری دوگیندوں پریش دیال نے صرف 2 رن دیئے، جس سے آرسی بی کو2 رنوں سے دلچسپ جیت ملی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read