
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چنئی سپرکنگس کو ان کے ہی قلعے ’چیپاک‘ میں بری طرح روندتے ہوئے محض دس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز کا ہدف حاصل کر لیا اور میچ میں فتح حاصل کی۔ واضح رہے کہ یہ اپنے گھریلو میدان پر چنئی کا اب تک کا سب سے کم اسکور رہا ہے۔ ساتھ ہی گیندوں کے حساب سے یہ چنئی کی اپنے گھریلو میدان چیپاک میں اب تک کی سب سے بڑی شکست ہے۔
یہ میچ دھونی کی بطور کپتان واپسی کے باعث کافی چرچا میں تھا، لیکن کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور چنئی کو محض 103 رنز کے اسکور پر روک پر سی ایس کے اور دھونی فینز کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔ پھر رہی سہی کسر سنیل نارائن نے صرف 18 گیندوں پر 44 رنز بنا کر پوری کردی۔ کولکاتا کے بلے بازوں نے اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دھواں دار انداز میں بلے بازی کی اور محض دس اور اور ایک گیند میں ہی شاندار جیت حاصل کر لی۔
سنیل نرائن کو ملا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ
شیوم دوبے (31 رن، ناٹ آؤٹ)، وجے شنکر (29 رن) اور راہول ترپاٹھی (16 رن) نے سی ایس کے کے لیے اہم رن بنائے۔ وہیں کے کے آر کے لیے سنیل نارائن(3/13)، ہرشت رانا (2/16) اور ورون چکرورتی (2/22) نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔ سنیل نرائن کو ان کے بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس یعنی 13 رن دے کر تین وکٹ لینے اور 18 گیندوں پر 44 رنز کی زبردست اننگ کے لیے ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا۔
اس شاندار جیت کے ساتھ ہی کے کے آر پوائنٹس ٹیبل میں بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے، جب کہ سی ایس کے اس سیزن اپنی لگاتار پانچویں ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نویں پائیدان پر پہنچ گئی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا اگلا مقابلہ 15 اپریل کو پنجاب کنگس سے ہوگا، جب کہ چنئی سپرکنگس 14 اپریل کو لکھنؤ سپرجائنٹس کے سامنے اپنی قسمت آزمائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔