امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے عبدل السید کے خلاف کافی بیان بازی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، ’’میں یہاں ایک جہادی مسلم برادرہڈ کے رکن کوامریکہ کا سینیٹربننے سے روکنے کے لیے ہوں۔ مشی گن کے لوگ عبدالمحمد السید کوہرانے جا رہے ہیں۔‘‘ یہی نہیں، اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے عبدل السید کا موازنہ ان دہشت گردوں سے بھی کردیا تھا، جنہوں نے 9/11 کے دوران طیاروں کوہائی جیک کیا تھا۔
اوباما نے کی تھی حمایت
ان تمام بیانات کے باوجود سابق امریکی صدربراک اوباما نے عبدل السید کی حمایت کی۔ ایک ریلی کے دوران براک اوباما نے کہا، ’’وہ جھوٹ بولیں گے، لوگوں کوڈرائیں گے اورسب کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ وہ آپ کے نام یا آپ کے عقیدے کا استعمال کرتے ہوئے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ آپ خطرناک ہیں، ان کے مقابلے میں کم قابلِ اعتماد، کم محب وطن اورکم امریکی ہیں۔‘‘ براک اوباما نے مزید کہا، ’’ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، میں اس میں اداکاری کرچکا ہوں۔ میرے پاس اسے ثابت کرنے کے لیے ایک طویل برتھ سرٹیفکیٹ بھی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ حربہ میرے خلاف کامیاب نہیں ہوا، مشی گن میں بھی نہیں اوراب عبدل السید کے خلاف بھی کامیاب نہیں ہوگا۔
محبوبہ مفتی نے جیت پرخوشی کا اظہار کیا
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے عبدل السید کی جیت پرسوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے لکھا، ’’امید کا ایک لمحہ! مشی گن میں عبدل السید کا انتخاب ٹرمپ اوران کے اسلاموفوبیا اورمسلم مخالف نفرت کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیتا ہے۔ پہلے نیویارک میں زہران ممدانی، اب مشی گن میں عبدالسید، یہ سب کوساتھ لے کرچلنے، عزت اورانسانیت کی جیت ہے۔ نفرت کے بجائے امید کومنتخب کرنے پرامریکی عوام کوسلام۔‘‘
کون ہیں عبدالسید؟
عبدل السید ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈراورپیشے سے ڈاکٹرہیں۔ وہ پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ بھی رہ چکے ہیں اورمشی گن کے وین کاؤنٹی میں ہیلتھ ڈائریکٹرکے طورپرکام کرچکے ہیں۔ عبدل السید کا خاندان مصری نژاد ہے۔ ان کی شناخت ایسے رہنما کے طورپرہے، جو عام لوگوں کوبہترصحت سہولیات فراہم کرنے اورمہنگائی جیسے مسائل پرزوردیتے ہیں۔ وہ سرکاری صحت بیمہ کی سہولت تمام شہریوں تک پہنچانے کے حامی رہے ہیں۔
عبدالسید کی اہلیہ کا بھارت سے تعلق
امریکی سینیٹ امیدوارعبدل السید کی اہلیہ سارہ زکاکوکا بھارت کی ریاست کرناٹک سے خاص تعلق ہے۔ سارہ کے والد ڈاکٹرزکاکوایس طیب کرناٹک کے بھٹکل میں پلے بڑھے، جبکہ ان کے دادا جے ایچ شمس الدین زکاکوریاست میسورکے سابق نائب وزیرخزانہ، وکیل اورماہرتعلیم تھے۔ سارہ خود امریکہ کے مشی گن میں ایک ہندوستانی نژاد خاندان میں پیدا ہوئیں۔ وہ پیشے سے ماہرِنفسیات ہیں اورکولمبیا یونیورسٹی سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرچکی ہیں۔ ان کی ملاقات عبدل السید سے مشی گن یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔ دونوں نے 2006 میں شادی کی اوران کی دوبیٹیاں ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


