Bharat Express DD Free Dish

US Fighter Jet downed in Iran: ایران میں طیارہ گرنے کے بعد داؤ پر امریکہ کی ساکھ، سرچ آپریشن تیز

ہفتہ کے روز امریکی فوج نے F-15 لڑاکا طیارہ کے ایک رکن کو تلاش کرنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن تیز کر دیا۔ یہ طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔ جمعہ کو دشمن کی فائرنگ میں امریکہ کے دو جنگی طیارے گرائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا، جبکہ دوسرا اب بھی لاپتا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ اپنے لاپتہ پائلٹ کی تلاش میں تیزی سے مصروف ہے۔ یہ پائلٹ اس لڑاکا طیارے میں سوار تھا جسے ایران کے اوپر مار گرایا گیا۔ اس واقعے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور حالات زیادہ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔

لاپتہ پائلٹ کی تلاش میں تیزی

ہفتہ کے روز امریکی فوج نے F-15 لڑاکا طیارہ کے ایک رکن کو تلاش کرنے کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ یہ طیارہ ایران کے اوپر مار گرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دشمن کی فائرنگ میں امریکہ کے دو جنگی طیارے گرائے گئے تھے۔ ان میں سے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا، جبکہ دوسرا اب بھی لاپتا ہے۔

ایران کی حدود میں امریکی طیارہ تباہ

یہ پہلی بار ہے کہ اس تنازع کے دوران کسی امریکی طیارے کو ایران کی سرحد کے اندر مار گرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد پینٹاگون کی تشویش بڑھ گئی ہے، کیونکہ اس سے جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ریسکیو کا یہ آپریشن آسان نہیں رہا۔ اس مشن میں شامل امریکی ہیلی کاپٹروں پر بھی ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس میں چند اہلکار زخمی ہو گئے۔ ادھر ایران کے سرکاری میڈیا میں لاپتہ امریکی اہلکار کو پکڑنے کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اے-10 جیٹ کو بھی بنایا گیا نشانہ

اسی دوران A-10 جنگی طیارہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا اور بعد میں اسے ریسکیو کر لیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بیان بازی بھی تیز ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور 48 گھنٹوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔‘‘ اس کے جواب میں ایران کی فوج نے بھی سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملے جاری رہے تو ’جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔‘‘

آبنائے ہرمز پر بڑھتا تنازع

کشیدگی خاص طور پر آبنائے ہرمز کے معاملے پر بڑھی ہے، جو دنیا کے لیے تیل کی سپلائی کا نہایت اہم راستہ ہے۔ ایران نے امریکی اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اس راستے پر پابندی لگا دی ہے۔ پہلے امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس فضائی برتری ہے، لیکن طیارہ گرائے جانے کے بعد ایران کے فضائی دفاعی نظام پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

دشمن کے علاقے میں خطرناک تلاشی مہم

لاپتہ پائلٹ کی تلاش دشمن کے علاقے میں کی جا رہی ہے، جو انتہائی خطرناک مشن ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی ایرانی افراد بھی امریکی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کر رہے ہیں اور کئی گروہ لاپتہ اہلکار کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ معاملہ امریکہ کے لیے سیاسی طور پر بھی مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ اگر لاپتہ پائلٹ کو گرفتار کر لیا جاتا ہے تو ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

اسرائیل نے حملے روکے

ادھر اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے ان علاقوں میں حملے روک دیے ہیں جہاں لاپتہ امریکی اہلکار کے موجود ہونے کا خدشہ ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ خفیہ معلومات بھی شیئر کر رہا ہے۔ یہ تنازع اب چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے اور مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔ ایران، لبنان اور دیگر علاقوں سے بھی حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read