Bharat Express DD Free Dish

United States

نشستوں کے حساب سے ریپبلکن پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں معمولی اکثریت حاصل ہے، جہاں اس کے پاس 218 کے مقابلے میں ڈیموکریٹس کی 214 نشستیں ہیں۔ وہیں سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کی پوزیشن 53 کے مقابلے میں 47 نشستوں کی ہے۔انتخابات کے نتائج یہ طے کریں گے کہ صدر ٹرمپ اپنے دورِ اقتدار کے اگلے دو برسوں میں کانگریس میں کس حد تک مضبوط رہیں گے۔

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ایسے معاہدے کا خاکہ موجود ہے، جو امریکی کسانوں اور امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگا اور کینیڈا کے لیے بھی مناسب رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں آمدنی کی عدم مساوات میں بھی گزشتہ 5 برسوں کے دوران سب سے زیادہ کمی درج کی گئی ہے۔ 2026 میں ہندوستان کا جینی انڈیکس 23.5 رہا، جو آمدنی کی تقسیم میں نسبتاً کم عدم مساوات کی نشاندہی کرتا ہے۔اس پیمانے پر ہندوستان کی صورت حال چین اور امریکہ جیسے ممالک کے مقابلے میں بہتر بتائی گئی ہے

نیویارک میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ اسے امریکی شہر اورورا میں ایک مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش سے متعلق خبروں کی اطلاع ہے۔سفارت خانے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی برادری کے افراد سے رابطے میں ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اس واقعے نے امریکہ میں مذہبی مقامات کی سلامتی اور نسلی و مذہبی نفرت پر مبنی انتہا پسندی کے خطرات کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان کمزور پڑنے کے باوجود خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ ہفتے کے اختتام کے دوران جنوبی الاباما، فلوریڈا اور جارجیا کے بعض علاقوں میں 10 سے 20 سینٹی میٹر یا اس سے بھی زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سید ماجد ابن الرضا نے کہا کہ تہران ہر دشمن کی دھمکی کو حقیقی اور سنجیدہ سمجھتا ہے اور اسے محض نفسیاتی جنگ قرار نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نہ تو کسی ممکنہ حملے سے حیران ہوگا اور نہ ہی غفلت برتے گا، بلکہ ہر دھمکی کو اپنی دفاعی تیاری، مزاحمتی صلاحیت اور عسکری طاقت میں اضافے کا موقع سمجھتا ہے۔

دوستی کی عالمی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2011 میں باضابطہ طور پر 30 جولائی کو انٹرنیشنل فرینڈشپ ڈے قرار دیا۔ اس کا مقصد صرف دوستی کا جشن منانا نہیں بلکہ مختلف ممالک، ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان امن، تعاون اور باہمی احترام کو فروغ دینا بھی تھا۔

یوٹا کے شاپنگ مال میں حملہ آور نے مبینہ طور پر مسلمان ہونے کی تصدیق کے بعد سید سہیل الدین پر 15 سے زائد وار کیے۔ متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے حکومت ہند سے ایمرجنسی ویزا اور سفارتی مدد کا مطالبہ کیا۔

ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام اور اسرائیل کی تازہ فوجی کارروائیوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اگر صورتِ حال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو تنازع مزید وسیع ہو سکتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز ایجنسی نے ہفتہ کو رپورٹ دی کہ اگر واشنگٹن نے لچک نہ دکھائی تو تہران کے ساتھ امن مذاکرات ناکام ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایران نے تین بنیادی شرائط پیش کی ہیں۔