Bharat Express

Israel-Gaza Conflict: سعودی عرب نے اسرائیل کو دیا بڑا جھٹکا، مصرکی مکمل حمایت، بنجامن نیتن کے فیصلے کی سخت مذمت

غزہ-اسرائیل جنگ بندی کے درمیان اسرائیل نے غزہ-مصرکاریڈور سے متعلق ایک ایسی شرط رکھ دی ہے، جس پراب سعودی عرب نے بھی اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ اسرائیل کی اس شرط کے خلاف سعودی عرب نے مصرکی مکمل حمایت کی ہے۔

Mohammad bin Salman-5

سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان (فائل فوٹو)

غزہ اوراسرائیل کے درمیان گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہوئی جنگ کو روکنے کے لئے مصر، امریکہ، سعودی عرب سمیت کئی ملک مسلسل کوشش کررہے ہیں، جس کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی ایک شرط نے ایک بارپھرجنگ بندی میں مشکل کو بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ اس بار اسرائیل کی اس شرط کے خلاف سعودی عرب بھی مکمل طور پرکھڑا ہوا نظرآرہا ہے اور سعودی عرب نے مصر کی پوری طرح سے حمایت کردی ہے۔

دراصل، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لئے کچھ شرائط رکھ دی ہیں، جس میں وہ غزہ-مصرکی سرحد پرموجود فلاڈیلفیا کاریڈورمیں اپنے فوجیوں کوتعینات کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے 7 اکتوبرکواسرائیل پرجو حملہ کای تھا، اس کے لئے ہتھیارانہوں نے غزہ-مصرفلاڈیلفیا کاریڈور پرموجود سرنگ کے ذریعہ ہی حاصل کئے تھے، جس کے بعد اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اس کاریڈور پرتعینات ہونا ضروری ہے۔

سعودی عرب نے کی مصر کی حمایت

اسرائیل کی اس شرط کے خلاف اب سعودی عرب نظر آرہا ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیل کی غزہ-مصر کاریڈور پراپنے فوجی تعینات کرنے کی شرط کی واضح طورپر مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب مصر کے ساتھ کھڑے ہوئے نظرآیا۔ سعودی عرب نے کہا کہ اس معاملے پر سعودی عرب مصر کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی عرب نے کی اسرائیل کی مذمت

سعودی عرب کے وزارت خارجہ نے منگل کے روزایک بیان جاری کرکے اسرائیل کی اس شرط کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دراصل، غزہ-مصر کے درمیان فلاڈیلفیا کاریڈور جنوبی غزہ پرموجود ہے، جس سے متعلق سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل کی فلاڈیلفیا کاریڈور پر اپنے فوجی تعینات کرنے کی بات بالکل بے بنیاد ہے، اس کے پیچھے کوئی ترک نہیں ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل اپنے بے بنیاد ترک دے کرمسلسل بین الاقوامی قوانین اورضوابط کی خلاف ورزی کرنے کوصحیح ٹھہرانے کی کوشش کررہا ہے۔

مصر نے کہا، نہیں کریں قبول

دوسری طرف مصر، جو مسلسل غزہ اوراسرائیل کے درمیان چل رہی جنگ کو روکنے کے لئے جنگ بندی کی کوشش کر رہا تھا، وہ بھی اب اسرائیل کی اس شرط کے خلاف نظرآرہا ہے۔ مصر نے واضح طورپرکہہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی کاریڈورپراپنے فوجی بھیجنے کی شرط کو بالکل بھی قبول نہیں کرے گا۔

بھارت ایکسپریس