Bharat Express

بین الاقوامی

رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور  مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب  رہے تاہم  تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔

مہاراشٹر کے ناسک میں 'وشوا بندھو بھارت' تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا تھا، "اظہار رائے کی آزادی کا مطلب تشدد کی آزادی نہیں ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب بیرون ملک علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کی حمایت نہیں ہو سکتا۔

پیر کے روز حماس نے اس قرارداد کا خیر مقدم کیا۔ ووٹنگ کے بعد ایک بیان میں حماس نے کہا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے اور معاہدے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے تیارہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں لائی گئی جنگ بندی تجویز کی حمایت میں کونسل کے 14 اراکین نے ووٹ دیا ہے جبکہ روس ووٹنگ میں شامل نہیں ہوا۔ حماس نے تجویز منظور کرنے کا استقبال کیا اور ایک بیان میں کہا کہ وہ ثالثوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

طیارے سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں صدر نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا حکم دیا۔ ٹیم طیارے کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اس کی صحیح جگہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس حادثے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

غزہ جنگ میں کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے کے سبب بنجامن نیتن یاہو ملک کے ہی اندرگھرتے جا رہے ہیں۔ یرغمالیوں کوواپس لانے اوراسرائیل کی سیکورٹی کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے اتحادی حکومت کے وزیربینی گینٹزنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

شیخ حسینہ ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کےاحاطہ میں پی ایم مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور غزہ تنازع میں جنگ بندی کی نئی تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ واشنگٹن کے اعلیٰ عہدیدار اردن اور قطر جانے سے پہلے  آج  مصر اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وہ اس خطے کا آٹھواں دورہ شروع کر رہے ہیں۔

یورپی پارلیمان کے انتخابات میں کل 360 ملین ووٹروں کو یورپی پارلیمنٹ کے لیے 720 ارکان کا انتخاب کرنا تھا۔ فرانس میں، اردن بارڈیلا کی قیادت میں نیشنل ریلی پارٹی جو اب نیشنل فرنٹ کہلاتی ہے جو 31.5 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ آگے ہے۔

پوتن کی 37 سالہ بیٹی کترینہ حال ہی میں ایک عوامی پلیٹ فارم پر تھیں۔ اس پروگرام میں ان کی بڑی بہن ماریہ بھی موجود تھیں۔ جب پوتن کی بیٹیاں عوام کے سامنے آتی ہیں تو یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سیاسی میراث کو مشترکہ طور پر منتقل کرنے کی کوشش ہے۔