Hamas Chief Ismail Haniyeh assassinated: والد نے وہ حاصل کیا جس کی انہیں خواہش تھی، اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹے کا بیان،ترکیہ،قطر،روس،چین اور افغانستان نے کی مذمت
فلسطین کے سابق صدر اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے صاحبزادے عبدالسلام اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ والد نے وہ حاصل کیا جس کی وہ خواہش رکھتے تھے، ان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا ہے۔
Russia condemns killing of Ismail Haniyeh: حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کی روس نے کی مذمت، کہی یہ بڑی بات
ماسکو نے بیروت میں اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی اور اسے لبنان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
Iran and al-Qassam threaten Israel:اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ایران کا فرض ہے،خامنہ ای کا بیان، القسام بریگیڈ نے بھی کردیا بڑا اعلان
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بدھ کی صبح تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو "تہران کی مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے ایک خطرناک جوا" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہمیشہ مہنگا رہا ہے۔
How Hamas political leader Ismail Haniyeh killed: کون تھے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور کیسے تہران میں بنایا گیا نشانہ؟ جانئے تفصیلات
ایرانی میڈیا نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کارروائی سے متعلق بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے وقت کے مطابق 2 بجے ہلاک کیا گیا۔
UK stabbing: برطانیہ کے ساؤتھ پورٹ میں مسجد پر حملہ، پولیس کے ساتھ پرتشدد ہجوم کی جھڑپ، کئی اہلکار زخمی، اسی جگہ گزشتہ روز تین لڑکیوں کا ہوا تھا قتل
تصادم کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے پہنچی پولیس ٹیم میں سے کم از کم 22 پولیس اہلکار زخمی اور 11 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حکام کے مطابق، جمع ہونے والے ہجوم کا تعلق انگلش ڈیفنس لیگ سے ہے، جو کہ ایک انتہائی دائیں بازو کی تنظیم ہے۔
Israel Hamas War: حماس سربراہ کے قتل پر اسرائیل نے کہا- آج دنیا بہتر ہو گئی، ایسے لوگوں پر رحم نہیں کیا جا سکتا
آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح ہونے والے حملے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہنیہ کے ساتھ اس کا باڈی گارڈ بھی مارا گیا ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر راکٹ فائر کیا گیا۔
Israel war on Gaza: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کیا گیا قتل، پاسداران انقلاب نے کی تصدیق
آئی آر جی سی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے ہنیہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں ہنیہ کی شرکت اور منگل کو ایران کے سپریم لیڈر سے ان کی ملاقات کے بعد پیش آیا۔
British-Pakistani Islamic Preacher : مشہور مبلغ انجم چوہدری کو ملی عمر قید کی سزا،برطانیہ کےشاہی محل کو مسجد میں تبدیل کرنے کی خواہش کا کرچکے تھے اظہار
لندن کی میٹروپولیٹین پولیس، نیویارک کے محکمہ پولیس (این وائی پی ڈی) اور رائل کینیڈین ماؤنٹس پولیس کی مشترکہ تحقیقات کے بعد انجم چوہدری کو سزا سنائی گئی۔جج مارک وال کا کہنا تھا کہ انجم چوہدری مجموعی طور پر 26 سال سے زیادہ عرصہ سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے۔
Imran Khan hints willingness to talk with army: عمران خان کے تیور میں آئی نرمی، فوج سے مذاکرات کیلئے ہوگئے تیار، حکمراں جماعت کرنے لگی تنقید
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے فوج کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے۔
Pakistan Violence : پاکستان میں زمین کے ایک ٹکڑے پر دو قبائلی برادریوں میں تصادم، 49 افراد ہلاک، جانئے کیا ہے معاملہ؟
مسلسل فائرنگ کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور بازاروں کو فی الوقت بند کر دیا گیا ہے جب کہ دن کے وقت اہم سڑکوں پر ٹریفک بھی بند ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔