Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان بھارت اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو نئی رفتار دینے، اقتصادی تعاون بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ٹیکنالوجی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ اسپتال انتظامیہ ماضی میں بھی عمران خان کی صحت سے متعلق مشکوک دعوے کرتی رہی ہے۔ ان کے مطابق پہلے یہ کہا گیا تھا کہ عمران خان کی 90 فیصد بینائی بحال ہو چکی ہے، جبکہ خود عمران خان نے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔

لبنان کی سرکاری میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم چارلوگوں کی موت ہوئی۔ حملہ اس وقت ہوا، جب امریکہ اورایران کے درمیان معاہدہ پراتفاق رائے ہوا اوراعلان کیا گیا تھا۔

ایویان: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے منگل کے روز ایویان میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔ مودی اور میکرون کا گرمجوش خیرمقدم ایویان پہنچنے پر وزیر اعظم مودی اور صدر میکرون نے ایک دوسرے کو گلے …

صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس بار ماسکو نے بھی یوکرین کی طویل فاصلے تک مار کرنے والی صلاحیت کا اثر محسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو کے علاقے میں تقریباً 500 کلومیٹر دور واقع ایک تیل ریفائنری کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔ ان کے مطابق روس کو یہ واضح پیغام جانا چاہیے کہ اس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو کبھی معمول کا حصہ تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان تمام ممالک اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جو یوکرین کے امن اور خودمختاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع بہت طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کو نشانہ بنانے کے لیے پوری عمارت کو تباہ کر دینا مناسب نہیں، کیونکہ ایسی عمارتوں میں بے گناہ افراد بھی رہتے ہیں جن کا حزب اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایویان جاتے ہوئے جنیوا پہنچے، جہاں سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلین نے ان کا استقبال کیا۔

پولیس کے ترجمان محمد یوسف اسرار نے بتایا کہ یہ جان لیوا حادثہ پیر کی دوپہر ضلع سعید آباد میں پیش آیا۔ حادثے میں ایک ماں، اس کا بچہ اور دو دیگر خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 مہم کے دوران ایرانی فٹبال ٹیم ’’میناب 168‘‘ کے نام سے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اور کھلاڑی اپنی یونیفارم پر سنہری بیجز لگا کر متاثرین کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔