Bharat Express

Tough Message by Ismail Haniyeh’s Daughter : میرے والد کو شہید کرنے والے قیامت تک پچھتاوے میں رہیں گے،اسماعیل ہنیہ کی بیٹی کا اسرائیل کو پیغام

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ نے دشمن کو پیغام دیا کہ والدکوشہید کرنےوالےقیامت تک پچھتائیں گے، میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسدخاکی دوحہ پہنچا تو بیٹی خولہ نے والد کا دیدار کیا۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ نے دشمن کو پیغام دیا کہ والدکوشہید کرنےوالےقیامت تک پچھتائیں گے، میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسدخاکی دوحہ پہنچا تو بیٹی خولہ نے والد کا دیدار کیا۔اس موقع پر حماس سربراہ کی بیٹی خولہ نے کہا کہ والد کو شہید کرنیوالے قیامت تک پچھتاوے میں رہیں گے۔خولہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اُنہیں سکون ملے گا یا وہ جشن منائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔

وہیں ہنیہ کی دوسری بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اسماعیل ہنیہ کی بیٹی سارہ اسماعیل ہنیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’بابا میرا دل ٹوٹ گیا ہے، آپ کہاں چلے گئے۔سارہ اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا ہے کہ بابا آپ نے اللّٰہ کی رضا کیلئے محنت کی، دعا مانگی، آپ کی موت خوبصورت تھی، خدا کی قسم، آپ سب کیلئے میرا سہارا تھے اور خدا کی قسم آپ جوانوں، بوڑھوں سب  سے پیار کرتے تھے اور آپ سب کے پیارے تھے‘۔

ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جسد خاکی کو جب قطر کے دارالحکومت دوحہ لایا گیا تو اسماعیل ہنیہ کی بیوہ نے جذباتی انداز میں اپنے شوہر کو الوداع کہا۔اسماعیل ہانیہ کی بیوہ نے اپنے شوہر کی لاش کو الوداع کہتے ہوئے، لرزتے ہوئے الفاظ میں کہا کہ “غزہ کے تمام شہداء کو سلام، میرے پیارے، دنیا اور آخرت میں میرے پیارے”۔اسماعیل ہنیہ کی بیوہ حجہ ام العابید ہنیہ کے سامنے جب مرحوم شوہر کا جنازہ لایا گیا تو انھوں نے اپنے شوہر کو شہیدوں کا لیڈر اور شہیدوں کا شیخ کہتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔ انھوں نے لرزتی ہوئی آواز میں کہا کہ، یا رب غزہ کے تمام شہداء کی مغفرت فرما، میری محبت اللہ تم سے راضی ہو۔

بھارت ایکسپریس۔