Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش اس کا پہلا ردعمل ہے اور اگر مفاہمتی معاہدے کی مزید خلاف ورزیاں ہوئیں تو آئندہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مخالف فریق کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ایران نے امریکہ پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد نہ کرکے بداعتمادی اور وعدہ خلافی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جنوبی لبنان میں پھر تشدد کی بات سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی ہوائی اورڈرون حملوں میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی خبرہے۔ کئی گھرتباہ ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے بفرزون سے فوج نہیں ہٹائی ہے، جس سے جنگ بندی پرسوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں نیشنل انٹیلی جنس چیف رہنے والی تلسی گبارڈ نے اپنے عہدے سے استعفے کے آخری دن ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے خفیہ دستاویزات جاری کرتے ہوئے جو بائیڈن کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے چین کی ووہان لیب کو فنڈنگ فراہم کی اور کورونا وائرس کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ٹیلیفونک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ جارجیا میلونی ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی شدید خواہش مند تھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ میلونی نے ان سے تصویر لینے کی درخواست کی تھی اور شاید وہ ایسا نہ کرتے، لیکن انہیں ان پر کچھ ہمدردی محسوس ہوئی۔

میلونی نے کہا کہ سیاسی نظریات کچھ بھی ہوں، امریکہ کے صدر کو کسی قریبی یورپی اتحادی ملک کے جمہوری طور پر منتخب لیڈر کا عوامی سطح پر مذاق اڑانے یا ان کی توہین کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

بھارت نے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تھا۔ تقریباً 14 ماہ بعد پاکستان نے اب دھمکیوں کا سہارا لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اسے برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کے تمام حربے ناکام ہوگئے تواب وہ اپنے پرانے اوربوسیدہ ہتھکنڈوں کی طرف لوٹ آیا ہے۔ اس نے بھارت کودھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراس نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اسلام آباد جوابی کارروائی کے لیے تیارہے۔

دوپہر تقریباً 3:40 بجے پیش آیا، جب نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (NBA) کی چیمپئن ٹیم نیویارک نِکس کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ہزاروں افراد لوئر مین ہیٹن کی سڑکوں پر جمع تھے۔ انتظامیہ کے مطابق اس بڑے عوامی اجتماع کے پیش نظر تقریباً 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایمانوئل میکرون نے اپنے خطاب میں انہوں نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت کی معاشی اور صنعتی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی برآمدات میں 35 گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ موبائل فون تیار کرنے والی یونٹس کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 40 دنوں کی جنگ اورزبردست نقصان کے بعد جی-7 میں امریکہ-ایران کے درمیان معاہدہ ہوا۔ ٹرمپ نے اسے بڑی جیت بتایا، لیکن معاہدے کی شرائط سے لگتا ہے کہ انہوں نے ایران میں اقتدار تبدیلی، یورینیم، میزائل پروگرام اور اقتصادی پابندیوں پر سرینڈرکیا۔ ایران کو 300 ارب ڈالر اور تیل کی برآمد کی چھوٹ ملی۔ یہ معاہدہ ٹرمپ کی 'زیادہ پریشر' پالیسی کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔

تاہم یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کے ساتھ ہی حتمی معاہدے کے لیے مجوزہ 60 روزہ تکنیکی مذاکرات کی مدت شروع ہو گئی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوال بھی برقرار ہے کہ ورسائے میں ٹرمپ کے ہاتھ سے کیے گئے دستخط اتوار کو دی گئی ان کی ڈیجیٹل منظوری سے کس طرح مختلف ہیں۔