Bharat Express

Sheikh Hasina Resigns: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ مستعفی، پیلیس میں گھس گئے سینکڑوں مظاہرین

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شیخ حسینہ فوجی ہیلی کاپٹرسے ہندوستان کے لئے روانہ ہوئی ہیں۔

شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے بعد وہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ہندوستان کے لئے روانہ ہوئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری پروتھوم ایلوڈیلی نے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پیر کے روز 2:30 بجے شیخ حسینہ کولے کر فوجی ہیلی کاپٹر بنگ بھون سے روانہ ہوا۔ اس وقت ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔ متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے ہندوستان کے مغربی بنگال کے لئے روانہ ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیش کی صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔ اسی لئے پڑوسی ملک میں انٹرنیٹ خدمات پوری طرح سے ٹھپ ہے۔ گزشتہ ماہ سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے طلبا گروپوں کے تشدد میں کم ازکم 150 افراد مارے گئے اورہزاروں لوگ زخمی ہوگئے۔

بنگلہ میں ریزرویشن کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرہ اب ایک بڑے آندولن میں بدل چکا ہے۔ اس درمیان خبرہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ مستعفی ہونے کے بعد ڈھاکہ پیلیس چھوڑکرکسی محفوظ مقام پرچلی گئی ہیں۔ وہیں لاکھوں لوگ کرفیو توڑکرسڑک پراترچکے ہیں، یہ لوگ وزیراعظم شیخ حسینہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں اس سے قبل امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ شیخ حسینہ وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دے سکتی ہیں۔ لیکن انہوں نے اب استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیوزایجنسی اے ایف پی کے مطابق، بنگلہ دیش حکومت کے خلاف جاری اس احتجاجی مظاہرہ میں اب تک کم ازکم 300 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

 

تھوڑی دیر میں فوج کا خطاب

بنگلہ دیش ایک بار پھر ریزرویشن کی آگ میں سلگ رہا ہے، جگہ جگہ سے تشدد اورآگ زنی کے حادثات سامنے آرہے ہیں۔ سراج گنج کے عنایت پور تھانے میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو گھیرکراس میں آگ لگا دی۔ تھانے میں آگ لگنے سے 13 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق، دوپہرمیں کئی ہزار مظاہرین نے ایک ساتھ عنایت پور تھانے پرحملہ کردیا۔ اچانک چوطرفہ حملے سے پولیس اہلکارکچھ نہیں کرپائے۔ پھرمظاہرین نے پورے تھانے میں آگ لگا دی، جس میں 13 پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی۔ اس درمیان فوج ملک کو خطاب کرنے جا رہی ہے۔

  بھارت ایکسپریس

Also Read