Bharat Express

bangaldesh sheikh hasina

بنگلہ دیش میں جدوجہد آزادی کے لواحقین کو ملک کی تمام سرکاری ملازمتوں میں دیے جانے والے ریزرویشن کے خلاف طلباء نے یکم جولائی سے احتجاج شروع کر دیا تھا۔ ڈھاکہ ہائی کورٹ نے 5 جون کو جدوجہد آزادی کے خاندانوں کو ریزرویشن دوبارہ نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ اور دیگر چھ افراد کو ڈھاکہ میں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ابو سعید کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

پانچ اگست 2024 کو شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن پر بھڑکنے والے تشدد کے درمیان انہیں نہ صرف وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا بلکہ ملک چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ لینی پڑی۔ اس قدم کے ساتھ بنگلہ دیش میں ان کی 15 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا۔

بنگلہ دیش میں ریزرویشن کی آگ اس قدر بھڑک اٹھی کہ 5 اگست کو شیخ حسینہ کے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہونے کے بعد مظاہرین کے ایک ہجوم نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہی حملہ کر دیا۔ بھارتی سیکیورٹی اداروں نے شیخ حسینہ کو بحفاظت واپس لانے کے لیے پہلے ہی فول پروف تیاریاں کر رکھی تھیں۔

بنگلہ دیش میں جاری خانہ جنگی کے بیچ شیخ حسینہ  اپنا ملک چھوڑ کر ہندوستان پہنچ چکی ہیں ، دہلی کے ہنڈن ایئر بیس پر شیخ حسینہ کا ہیلی کاپٹر لینڈ کیا  اور کافی دیر تک وہاں شیخ حسینہ کو انتظار کرنا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ایئربیس  پر ہی شیخ حسینہ کو محفوظ مقام پررکھاگیا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شیخ حسینہ فوجی ہیلی کاپٹرسے ہندوستان کے لئے روانہ ہوئی ہیں۔

گزشتہ 9 سالوں میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر کی امداد دی گئی۔ آج جن تین پراجیکٹس کا افتتاح کیا گیا ہے ان کا فیصلہ ہم نے کیا تھا اور ہمیں انہیں عوام کے لیے وقف کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔