Bharat Express

اسرائیل نے القسام کے چیف محمد الضیف کو قتل کرنے کا کیا دعویٰ، حماس نے کی تردید

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روزدعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے کمانڈرمحمد الضیف گذشتہ ماہ غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

اسرائیل نے القسام کے چیف محمد الضیف کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روزدعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے کمانڈرمحمد الضیف گذشتہ ماہ غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی بمباری میں تہران میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 13 جولائی 2024 کوفوج کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے علاقے پربمباری کی۔ یہ بمباری انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پرکی گئی، جن میں بتایا گیا تھا کہ وہاں پرالقسام کمانڈرمحمدالضیف موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد الضیف “حماس میں دوسرے نمبرپرہیں اور7 اکتوبرکو ہونے والے حملے کوانجام دینے والوں میں سے دوسرے ماسٹرمائنڈ تھے”۔

اسرائیل نے کیا بڑا دعویٰ

    Tags:

Also Read