Israel-Hezbollah War: ’فوراً چھوڑ دیں لبنان‘، بڑھتی کشیدگی کے درمیان بھارت سمیت اس ملک نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کی ایڈوائزری
اسرائیل نے لبنان میں فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ ایسے میں ہندوستانی سفارت خانے نے وہاں رہنے والے اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ مزید اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
Male colleague shoots female policeman in Pakistan: پاکستان میں ایک شخص نے ساتھی خاتون پولیس اہلکار کو ماری گولی، واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہوا قاتل
عینی شاہدین نے بتایا کہ فاروق مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں اور راہگیروں نے مداخلت کرکے اسے قابو میں کر لیا۔ حالانکہ، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فاروق نے بعد میں پستول نکالا اور جمع ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلائیں۔
Series of air strikes on Lebanon: لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری،حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف کے ہلاکت کی تصدیق،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
۔لبنان کے وزیرِ صحت فراس عبیاد نے کہا کہ پیر کی صبح سے جاری اسرائیل کے حملوں میں لگ بھگ 569 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1900 زخمیوں کو اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔
UN and Western values are ‘dying’ in Gaza: غزہ میں نہ صرف معصوم بچےشہید ہورہے ہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کا نظام اور مغربی اقداربھی دم توڑ رہا ہے:اردوغان
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ میں صرف بچے نہیں اقوام متحدہ اور مغرب کی اخلاقی روایات کا بھی قتل ہو رہا ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کےممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔
Collective punishment of the Palestinian people: لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے، دنیا میں سزا سے استثنیٰ کا رجحان ناقابل برداشت ہے:یواین جنرل سیکریٹری
پرتگال کے 75 سالہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی چیز 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں یا شہریوں کو یرغمال بنانے کا جواز پیش نہیں کر سکتی اور میں دونوں واقعات کی بارہا مذمت بھی کر چکا ہوں۔
American Presidential Election: کملا ہیرس کے دفتر پر حملہ، ایک ماہ میں دوسری بار بنایا گیانشانہ
گزشتہ دو ہفتوں میں کملا ہیرس کے دفتر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 16 ستمبر کی رات کو بھی دفتر کی سامنے کی کھڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ یہ بی بی یا پیلٹ گن تھی۔
Biden urges de-escalation as Israel bombards Lebanon: غزہ کے معصوم شہری کسی جہنم میں زندگی بسر کررہے ہیں،اس لئے غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے: صدر بائیڈن
صدر بائیڈن نے کہا کہ بطور رہنما ہمارے پاس کوئی عیاشی نہیں تھی۔ مجھے یوکرین سے غزہ تک اور جنگ، بھوک، دہشت گردی، ظلم، لوگوں کی بے گھر ہونے، موسمیاتی تبدیلی اور جمہوریت کو درپیش خطرات کے چیلنجز کا ادراک ہے۔صدر بائیڈن نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے پر کام کر رہی ہے۔
India-China Crisis: ایس جے شنکر نے امریکہ میں چین کے ساتھ تعلقات پر کہی یہ بات ،بتایا کیا ہے ایشیا کا مستقبل؟
ایس جے شنکر نے مزید کہا، جب میں نے کہا کہ اس کا 75 فیصد حل ہو چکا ہے، یہ صرف فوجیوں کے تنازعہ کا معاملہ ہے... تو یہ واضح ہے کہ یہ مسئلہ کا ایک حصہ ہے... اس لئے ہم تنازعہ کے اس پوائٹ میں "ہم زیادہ تر فوجی محاذ آرائیوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
Israel’s ‘genocidal’ war in Gaza: اسرائیل کی ’نسل کشی‘ جنگ ایک سال سے غزہ میں مچا رہی ہے تباہی…‘‘، فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے کی عالمی برادری سے یہ اپیل
فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ ’’عالمی برادری کو اپنے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کے لیے فوری ایکشن لینا چاہیے۔‘‘
Afghanistan: اب داڑھی نہیں کاٹ سکیں گے طالبان کے لوگ، جینس پہننے پر بھی پابندی عائد!
نئے قوانین کے مطابق ان قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کو پولیس تین دن تک حراست میں لے سکتی ہے۔