Bharat Express

بین الاقوامی

سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا۔امریکی میگزین پولیٹیکوکے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

رانچی: بنگلہ دیش میں رہنے والے سنتھال قبائلی برادری کے لوگ بھی شرپسندوں کے نشانہ پر ہیں۔ بنگلہ دیش کے دیناج پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے ایک بڑے چوراہے پر نصب ہندوستانی جدوجہد آزادی کے سنتھال انقلاب کے ہیرو سدھو کانہو کے مجسمے کو شرپسندوں نے گرا دیا ہے۔ یہ معلومات بنگلہ دیش کے مقامی …

ہمارا پڑوسی ملک پاکستان آج 78ویں یوم آزادی منارہا ہے ، حالانکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ملک ایک ہی دن آزاد ہوا اور قانونی طور پر دونوں ملک کو 15 اگست کو برطانوی سامراج سے آزادی ملی ،لیکن اس کے باوجود پاکستان نے اپنی یوم آزادی  کیلئے 14 اگست کی تاریخ منتخب کی۔

محکمہ اسلامی اوقاف کے عہدیدارنے بتایا کہ دھاوا بولنے والے انتہا پسند اشتعال انگیزسرگرمیاں انجام دیتے رہے۔ اس موقع پربن گویرنے کہا کہ اسرائیل حماس کو شکست دے گا۔ انہوں نے اپنی حکومت سے ثالث ملکوں کی طرف سے دوحہ میں طلب کیے گئے کسی بھی مذاکرات میں نہ جانے کا مطالبہ کیا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ اور دیگر چھ افراد کو ڈھاکہ میں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ابو سعید کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں اور دیگر کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بچایا جائے۔

'E skeshihir Durum' میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا، "حملہ آور نے ایسے لباس پہنا ہوا تھا جیسے کسی کھیل میں دیکھا گیا ہو۔ اس کی کمر پر چاقو بندھا ہوا تھا۔ اس نے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔

گروپ کے مطابق، ’’ہم ہندوستان میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان امید افزا اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے سے ہندوستان میں AI-ML ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور ترقی میں مدد ملے گی۔‘‘

آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیل ہگاری کے مطابق، اگر احکامات میں کوئی تبدیلی ہوگی تو وہ باضابطہ چینل کے ذریعہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ خطرات کو دیکتھے ہوئے اسرائیلی فوج پوری طرح تیاراورتعینات ہے۔

بنگلہ دیش میں بھڑکنے والے تشدد کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ نے 5 اگست کو استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر ہندوستان آگئیں۔ عبوری حکومت کی ذمہ داری نوبل امن انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کو دی گئی ہے۔