Bharat Express

بین الاقوامی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں جیل میں قید اپوزیشن کے رکن کے معاملے پر بحث کے دوران زبردست ہاتھا پائی ہوئی، جس میں کئی ارکان زخمی ہو گئے ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ دو بدو لڑائی میں دو ارکان پارلیمنٹ زخمی ہوگئے۔

ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔

دوسری جانب حماس نے کہا کہ اس نے قطر میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ساتھ امریکہ کے پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے پر دو روز مذاکرات کے بعد نئی شرائط کو مسترد کر دیا ہے ۔ثالثوں نے کہا ہے کہ دوحہ میں دو روزہ مذاکرات سنجیدہ اور تعمیری تھے ۔

روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔

دو بچوں کی ماں پٹونگٹرن شیناواترا اب وزیراعظم کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔ وہ اپنے خاندان کی تیسری رکن ہیں جو اس ذمہ داری کو نبھا رہی ہیں۔ ان سے پہلے ان کے والد اور چاچی بھی اس عہدے پر فائز تھے۔ ان کی چاچی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔

جمعہ کو پارلیمنٹ میں  بحث ہوئی جس کے بعد حکمراں اے کے پی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

تہوررانا سال 2008 کے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں وانٹیڈ ہے۔ وہ پاکستانی نژاد کا کناڈائی تاجرہے۔ اس پرہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کو مدد دینے کے بھی سنگین الزام ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ کا مجسمہ کیوں نصب کرایا؟

ایم پوکس کو منکی پوکس بھی کہا جاتا ہے۔ اب تک یہ وائرس کئی ممالک میں اپنی تباہی دکھا چکا ہے۔ یہ آرتھوپوکس وائرس جینس سے متعلق بیماری ہے۔ اس بیماری کی شناخت پہلی بار 1958 میں بندروں میں ہوئی تھی۔

یہ وائرس بالکل کورونا کی طرح پھیلتا ہے۔ یہ چھونے سے بھی دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ پاکستان میں ایسے کیس کا ملنا بھارت کے لیے بھی تشویشناک ہے۔