Bharat Express

بین الاقوامی

ماریہ برانیاس نے 2020 میں کووڈ 19 وائرس کو شکست دے دی تھی۔ حالانکہ، ان کی بیٹی روزا نے کہا کہ ان کی حالت 2023 تک ’’خراب‘‘ ہو چکی تھی۔ روزا نے کہا، ’’وہ درد میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ بیمار ہیں۔ انہوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو اپنی حالت کی وجہ بتائی۔

چھ لاشوں کی بازیابی اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے درمیان ہوئی ہے۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے ملاقات کے بعد، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو غزہ میں قید اسرائیلی-امریکی یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے علاقائی سطح پر پھیلنے کے خطرے کا ’’تصور کرنا مشکل‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی فلسطینی ریاست کو وسیع تر بین الاقوامی تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے نفاذ کا آغاز ہونا چاہیے کیونکہ یہ خطے میں استحکام کا بنیادی ضامن ہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے اسٹیج پرجوبائیڈن بیٹی ایشلے اوراہلیہ جل کے بعد آئے۔ ایشلے کوگلے لگانے کے بعد انہوں نے آنسو پوچھنے کے لئے اپنی آنکھوں پرایک ٹیشو رکھا۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، طبی ذرائع کے مطابق، خان یونس کے مغرب میں انٹرنیٹ کی تقسیم کے مرکز کے قریب ایک اور فلسطینی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں چھ افراد مارے گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ پانچ مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ دو دیگر اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مزدور کام کے لیے علاقے میں واقع ڈائمر باشا ڈیم کی طرف جارہے تھے۔

پاکستان میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران درمیانی شدت کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ حکومت نے طبی خدمات اور راحت کے لیے کل 86 کیمپ لگائے ہیں۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے 7500 ڈالر کا ٹیکس کریڈٹ ختم کرنے پر غور کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو کابینہ یا مشیر کا کردار بھی دے سکتے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے یہ ریمارکس اکتوبر میں غزہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کے اپنے نویں دورے کے دوران پیر کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران دیے۔

سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی، مصری اور قطری سربراہان کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت غزہ میں فائر بندی اور خراب انسانی صورت حال کے معالجے کے لئے جاری تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔