Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

نئی تجویز سے امریکہ میں ملازمت کرنے یا مستقبل میں کیریئر بنانے کا خواب دیکھنے والے ہزاروں غیر ملکی طلبہ اور پروفیشنلز کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر بھارتی شہریوں پر پڑنے کا خدشہ ہے، کیونکہ H-1B ویزا حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد بھارتی پروفیشنلز کی ہوتی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ان خدمات کے عوض فیس لی جائے گی جو ایران کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔ ان میں جہازوں کی نیویگیشن، ماحولیاتی تحفظ، انشورنس اور سکیورٹی جیسی خدمات شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔ حکام کے مطابق حادثے میں کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ امدادی کارکن ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو تلاش کرنے اور انہیں محفوظ مقام تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے ان لوگوں کو بھی خبردار کیا جو تہران کے مطالبات کو مسترد کرنے کے ممکنہ خطرات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو واشنگٹن کی طاقت کو کم کرکے نہیں دیکھنا چاہیے۔ بیسنٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایسی شرائط عائد کردی ہیں جن کے تحت ہر ایجنسی، ہر اتھارٹی اور ہر ممکنہ اقدام کا استعمال کیا جاسکتا ہے، جن کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ امریکا کبھی ان کا استعمال نہیں کرے گا۔

شمالی بحرالکاہل میں اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے جاپان کے کئی علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے بعد مقامی سطح پر لوگوں میں تشویش پھیل گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ سمندر میں آیا، جس کی وجہ سے اس کے اثرات جاپان کے مختلف حصوں تک محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے گلگت بلتستان میں واقع اسپانٹک چوٹی پر کوہ پیمائی کے دوران ایک پاکستانی ڈاکٹر  اسماء مشتاق جان کی بازی ہار گئیں۔ پہاڑ سر کرنے کے شوق میں اسپانٹک چوٹی کی مہم پر جانے والی ڈاکٹر کی موت نے کوہ پیمائی کی مہمات میں موجود خطرات کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کئی روز سے جاری تجارتی مذاکرات آخری مرحلے میں آکر ناکام ہوگئے، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

عمان میں ایک دردناک حادثے میں ایک بھارتی شہری کی موت ہوگئی، جبکہ 9 افراد زخمی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تمام بھارتی ایک گاڑی میں سوار تھے، اسی دوران گاڑی بے قابو ہوگئی، جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے ہفتہ کو سرکاری ٹیلی ویژن پربات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دعووں کے باوجود آبنائے ہرمز بند ہے اور اس وقت تک نہیں کھلے گی جب تک امریکہ اپنا رویہ بہتر نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ امریکہ کو سب سے پہلے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

بھارتی کوسٹ گارڈ نے اپنے دو اہم بحری جہازوں ’ورد‘ اور ’انمول‘ کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔ امدادی کارروائی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سری وجے پورم سے ’وجیت‘ نامی ایک اور جہاز بھی موقع کی طرف بھیجا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران سمندر کے وسیع علاقے میں لائف رافٹس اور دیگر ممکنہ نشانات کی تلاش کی جا رہی ہے۔