India-Bangladesh Relations: بنگلہ دیش کی یونس حکومت نے ہندوستان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس ڈھاکہ بلالیا
بنگلہ دیش کی سیاسی صورتحال حالیہ مہینوں میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک سے فرار کے بعد غیر مستحکم رہی ہے۔ حسینہ نے بڑھتے ہوئے مظاہروں کی وجہ سے 5 اگست کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور بھارت میں پناہ لی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش میں محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی۔
Joe Biden Warning to Israel: جو بائیڈن نے اسرائیل کو دی سخت نصیحت، ’ایران کی نیوکلیئرسائٹ پرحملہ کیا تو…‘
امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن اگراسرائیل ایران کے نیوکلیئرسائٹ پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔
Israeli airstrike in Damascus: دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفر قاصر شہید، دو لبنانی شہری بھی جاں بحق، متعدد زخمی
الوطن آن لائن نے شام کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مائیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی مہاجرین کے علاوہ تقریباً 1 لاکھ 25 ہزار شامی شہری بھی اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
Djibouti Incident: افریقی ملک جبوتی میں بڑا حادثہ، اسمگلروں نے مہاجرین کو زبردستی دو کشتیوں سے سمندر میں اتارا، 45 ہلاک، 111 لاپتہ
انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مہاجرین کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کشتی میں 100 اور دوسری کشتی میں 210 مہاجرین سوار تھے۔
Middle East crisis: لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹے کے اندر46 افراد جاں بحق،8اسرائیلی فوجی بھی ہلاک،آیت اللہ خامنہ ای جمعہ کے دن کریں گے خطاب
لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی دراندازی کا تعاقب بھی ہورہا جس میں آٹھ اسرائیلی فوجی مارے گئے اور غزہ میں حملے کیے جس میں بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔وہیں لبنان کی وزارت صحت نے تازہ ترین حملے کے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چھ معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔
GCC affirms support for Lebanon: لبنان کو ملا سعودی،کویت،قطر اوریواے ای کا ساتھ،گلف کونسل نے کہا-ہم لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزارتی کونسل نے یقین دہانی کی کہ جی سی سی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے غزہ پٹی اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، قیدیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر متاثرین کے لیے امداد کی فوری اور جامع ترسیل کو ممکن بنانے پر زوردیا۔
Khamenei warned Nasrallah of Israeli plot to kill him: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے منصوبہ کی خبرخامنہ ای کو پہلے ہی مل گئی تھی،پھر آیت اللہ نے اٹھایاتھا یہ قدم،رائٹرز کی تہلکہ خیز رپورٹ
منگل کی کارروائی کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں ان حملوں کو حسن نصر اللہ اور عباس نیلفروشان کے قتل کا ردعمل قرار دیا تھا۔اس بیان میں جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔
Eight Israeli soldiers have been killed: لبنان میں اسرائیل کو لگا بڑا جھٹکا،زمین کاروائی کی ابتداء میں ہی 8اسرائیلی فوجی ہلاک
لبنان کی فوجی قیادت نےکہا اسرائیلی فورسز بدھ کو سرحدی حدود سے 400 میٹر اندر خربت یارون اور باب الادیسہ میں داخل ہوئیں جو مختصر وقت میں واپس نکل گئیں۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیل فورسز نے اس مداخلت کو حزب اللہ کے خاتمے کے ساتھ جوڑتے ہوئے درست قرار دیا۔
Israel-Lebanon Conflict Row: لبنان میں اسرائیل کی پسپائی، اسرائیلی کمانڈر سمیت 15 فوجی ہلاک: وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا آیا بیان
۔ لبنان میں داخل ہونے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جنگ سے متعلق یہ پہلی ہلاکت ہے۔ خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' اور 'اسکائی نیوز' کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ کیپٹن ایتان اتزاک اوسٹر کے نام سے ہوئی ہے۔
Iran Attack On Israel: ’’حیرت کی بات ہے کہ اردن، لیبیا اور شام جیسے ممالک اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں…‘‘ ماہر دفاع پرفل بخشی کا ایران کے حملے پر تبصرہ
پرفل بخشی نے کہا کہ بھارت کو اسرائیل اور ایران کے درمیان سیکورٹی فراہم کرنے والے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اور یوکرین اور روس کے درمیان بھی ایسا ہی کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ دونوں فریق بھارت کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ بھارت کو اب یہ کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا ہو گا۔