Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

امریکی فیڈ نے شرحِ سود میں کمی کر دی ہے، جس سے لیکویڈیٹی میں اضافہ، قرض لینے کی لاگت میں کمی، سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافہ، عالمی منڈیوں میں مضبوطی، ابھرتی ہوئی معیشتوں کو سہارا اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ اسی درمیان شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کو بڑی چھوٹ حکومت سے ملی ہے۔ عوامی لیگ کے لیڈرآزاد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ چھوٹ صرف ان لیڈران کو دی گئی ہے، جن پرقتل عام کے کیس درج نہیں ہیں۔

بنگلہ دیش میں صحافیوں پر تشدد کے 293 واقعات درج ہوئے، جن میں 2 صحافی ہلاک، 256 زخمی ہوئے۔ 47 کو ہراساں کیا گیا،  74 کو دھمکایا گیا جبکہ 14 کو گرفتار کیا گیا۔ مزید یہ کہ 105 صحافیوں پر 31 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سائبر سکیورٹی ایکٹ 2023 کے تحت 5 مقدمات شامل ہیں۔ مارچ میں ڈھاکہ میں رپورٹنگ کے دوران ایک خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ بھی رپورٹ ہوا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات نے پاکستان کے لیے نئی مالی راہیں کھول دی ہیں۔ شدید معاشی بدحالی کے شکار پاکستان کو آئی ایم ایف نے 1.2 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 10,782 کروڑ روپے) کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

پی این بی گھوٹالے کا مفرور مرکزی ملزم اور ہیرا تاجر میہول چوکسی کو بیلجیم کی سپریم کورٹ سے منگل کے روز بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے اُس کی وہ اپیل مسترد کر دی جس میں اس نے بھارت کو اپنے ممکنہ حوالگی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد بھارتی ایجنسیوں کے لیے چوکسی کو وطن واپسی کے عمل میں تیزی لانے کا راستہ مزید آسان ہو گیا ہے۔

آج انٹیل اور Cognizant  کے سی ای او نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ دونوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پرعزم کا اظہارکیا۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں، جن سے معاہدے ہوئے توملک میں سیمی کنڈکٹراوراے آئی کے شعبوں میں زبردست تعاون بڑھے گا۔

سڈنی سوینی جلد ہی نفسیاتی تھرلر ’’The Housemaid‘‘ میں نظر آئیں گی، جو فریڈا میک فیڈن کے 2022 کے ناول پر مبنی ہے۔ یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سوینی کی حالیہ باکسنگ بائیوپک فلم ’’Christy‘‘ گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگی میں جگہ نہیں بنا سکی۔

بھارت کے ساتھ بڑھتی قربت اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی نئی دہلی دورہ نے چین کی دلچسپی کو نئی جہت دے دی ہے۔ بیجنگ نے نہ صرف پوتن کے حالیہ دورۂ بھارت کا مثبت انداز میں خیرمقدم کیا، بلکہ بھارت، چین اور روس کو ’’گلوبل ساؤتھ‘‘ کے تین مضبوط اور یکساں رفتار سے آگے بڑھنے والے ستون قرار دیا ہے۔ چین کے مطابق یہ تینوں ممالک عالمی سیاست اور اقتصادیات میں ابھرتی ہوئی طاقتیں ہیں جو عالمی جنوب کی سمت طے کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں وزیراعظم مودی نے خالدہ ضیا کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی اور کہا تھا کہ بھارت مدد کے لیے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا: ’’ہم دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔ بھارت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔‘‘ بی این پی نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے سرکاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ’’خو‌ش نیتی اور انسانی ہمدردی کا اظہار‘‘ قرار دیا۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل ہی سیاسی ماحول شدید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ غازی پور ضلع میں بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلِسٹ پارٹی) کے دو گروپوں میں پارٹی کے نامزدگی فارم کو لے کر خوفناک تصادم ہوئی، جس میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔