کیا تم مرنا چاہتی ہو؟، فضائیہ کے افسر نے چھوٹی سی غلطی پر نابالغ لڑکی پر تان دی بندوق
US Gun Crime: امریکی فضائیہ کے ایک افسر کو نابالغ لڑکی کی طرف بندوق تاننے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ یہ واقع ریاست ایریزونا کے لیے حیران کن ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس واقعے کا ایک ویڈیو بھی کافی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کےبحریہ کے سارجنٹ چارلس باس کو ایک لڑکی کی طرف ہینڈگن تانے ہوئے اس کو اشارہ کرتے ہوئے اور پوچھتے ہیں کہ کیا وہ “مرنا چاہتی ہے”۔
AIR FORCE:
The 40-year-old sergeant, identified as Charles Bass was arrested after allegedly being seen in footage threatening to kill a 19-year-old woman for her driving on December 5th.
Bass was taken into custody by the Surprise Police Department, US Marshals, and the Air… pic.twitter.com/sAGP4kXQrl
— Orbital News (@orbital_news) December 30, 2023
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ واقعہ 5 دسمبر2023 کو صبح 8:45 بجے کے قریب پیش آیا۔ جس لڑکی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس کا نام شیانا بامبا ہے۔ بامبا نے عدالت میں بتایا کہ اس نے غلطی سے ٹریفک کی ریڈ لائٹ کراس کرلیا تھا ۔
ٹرگر پر تھی انگلی
یہ بھی پڑھیں: دہلی-این سی آر میں دو دن کا ‘کولڈ ڈے’ الرٹ جاری، شمالی ہندوستان میں چھائی رہے گی گھنی دھند، کشمیر سے ہماچل تک جاری ہے برف باری
شیانا بامبا نے کہا کہ چارلس باس نے ان کے اوپر دو بار بندوق تانی ہوئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جب چارلس نے دوسری بار بندوق تانی تب ان کی انگلی ٹرگرپرتھی۔ اس کے بعد چارلس کو 15 ستمبر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ جب اس سے اس بات کا احساس تھا کہ لڑکی نابالغ ہے تو پھر اس نے پھر سے بندوق کیوں تان دی۔
یہ بھی پڑھیں: ‘مبارکباد، رام صرف ہندوؤں کے نہیں پوری دنیا کے…’، جانیں ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر فاروق عبداللہ نے کیا کہا؟
چارلس نے مبینہ طور پر اس سوال پر کوئی وضاحت نہیں دی۔ انہوں نے کسی قسم کا بیان دینے سے بھی انکار کردیا ۔ چارلس کے خلاف ہتھیار سے حملہ سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سرپرائز پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس ایئر فورس اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس جیل میں رکھا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس