Bharat Express

بین الاقوامی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہفتے کے روز اپنے اپنے منشور جاری کیے اور ووٹرز سے کئی وعدے کیے تھے۔

پاکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انہیں ایران میں دہشت گرد حملے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر دکھ ہے۔ جیلانی نے کہا کہ یہ گھناؤنا حملہ ہمارے مشترکہ دشمنوں کی جانب سے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کے روزجنوبی افریقہ کی اسرائیل کے خلاف درخواست پرعبوری حکم جاری کرتے ہوئے جنگ زدہ غزہ کے شہریوں کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کو کہا تھا۔ تاہم عدالت کی جانب سے جنگ بندی کا حکم نہیں دیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہروں پر حملے کئے۔ نیز حماس نے اپنے حملے کو بار بار دہرانے کا عزم کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی جنگ حماس کے خلاف ہے، فلسطینی شہریوں کے خلاف نہیں۔

تھامس نے اگست کے مہینے میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا تاکہ وہ ہندوستانی حکام سے نجار کے قتل پر بات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان پر ہندوستان کے ردعمل کو "بدقسمتی" اور "تھوڑا حیران کن" قرار دیا۔

ایران اورپاکستان کے ایک دوسرے کے علاقے میں مبینہ دہشت گردانہ ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے کچھ دنوں بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرنے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی پیٹھ میں چھرا مارنے والوں کو زبردست جواب ملے گا۔

جنوبی افریقہ نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل سے غزہ میں اور اس کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر معطل کر دے

امریکہ میں مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دینے کی شق 1982 کے بعد شروع ہوئی اور اس کے بعد سے عام طور پر سزائے موت دینے کے لیے یہی طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔

اسلام میں شراب پینا حرام ہے، لیکن سعودی حکومت ملک میں سیاحت اورکاروبار کو فروغ دینے کے لیے اپنے انتہائی قدامت پسندانہ موقف میں لچک لا رہی ہے۔ یہ نیا اسٹور صرف ریاض کے ڈپلومیٹک علاقہ میں ہوگا۔

کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کو ستمبر 2023 میں ذمہ داری دی گئی۔ حالانکہ اس وقت انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ چین اور روس کی مداخلت کی تحقیقات کریں گے لیکن اب بھارت کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔