Crude Oil Prices: سیزفائر کی امیدوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، 7 فیصد تک نیچے آیا برینٹ کروڈ
مغربی ایشیا میں جنگ بندی (سیزفائر) کی امیدوں کے درمیان عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
Israeli Ambassador Respond: ’’ہم ان پر بھروسہ نہیں کرتے‘‘: امریکہ-ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوشش پر اسرائیلی سفیر کا ردعمل
بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریووین آزرنے کہا ہے کہ اسرائیل اُن ممالک پر بھروسہ نہیں کرتا جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ موجودہ حالات میں کیا اسرائیل پاکستان پر اعتماد کرتا ہے، تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اسرائیل پاکستان پر بھروسہ نہیں کرتا۔
Iran vs US-Israel Conflict: اسرائیل پر ہر گھنٹے 10 میزائلوں سے حملہ کر رہا ہے ایران، تل ابیب میں بڑے پیمانے پر تباہی
ایران نے اب تک اسرائیل پر سب سے بڑے میزائل حملے میں 500 سے زائد میزائل داغے ہیں۔ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) کے مطابق صرف 24 مارچ کی رات میں ہی 220 میزائل ایک ساتھ داغے گئے جو اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
US Sends Iran 15 Point War End Plan: امریکہ نے ایران کو جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کیا 15 نکاتی جامع منصوبہ
اس منصوبے کے تحت ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین اہم جوہری مراکز — نطنز ، اصفہان اور فوردو کو بند کرے ۔ ساتھ ہی ایران کو اپنے ملک میں یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روکنے اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی معطل کرنے کو کہا گیا ہے۔
Philippines Declares National Energy Emergency: فلپائن میں مشرق وسطیٰ بحران کے درمیان نیشنل انرجی ایمرجنسی کا اعلان، کیا بھارت میں بھی لگ سکتا ہے لاک ڈاؤن؟
مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے تنازعہ کی لہر اب فلپائن تک پہنچ گئی ہے۔ جاری کشیدگی نے انٹرنیشنل انرجی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے فلپائن نے منگل کو ’نیشنل انرجی ایمرجنسی’ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے فلپائن دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے انرجی بحران کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا ہے۔
Bihar Festival 2026: پورٹ لوئیس میں منایا گیا بہار فیسٹیول، بھوجپوری رنگ، مدھوبنی پینٹنگز اور لٹی چوکھا نے موہ لیے دل !
ہائی کمشنر نے کہا کہ بہار بھارت کی تہذیبی وراثت میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، یہاں بھگوان بدھ کی روشن خیالی ہوئی، بھگوان مہاویر کی پیدائش ہوئی، اور نالندہ یونیورسٹی کی تاریخی شناخت بھی بہار سے جڑی ہے۔
LPG Ships Cross Hormuz Successfully: آبنائے ہرمز کو پار کرکے بھارت کی طرف روانہ ہوئے دو جہاز، جو لے کر آ رہے ہیں 92,600 ٹن ایل پی جی
دو بھارتی ایل پی جی جہاز، پائن گیس اور جگ وسنت، محفوظ طریقے سے ہرمز کے سمندری گزرگاہ کو پار کر کے بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے کہا کہ عالمی تیل کے بحران کے درمیان ملک کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
Iranian Missile Attack on Tel Aviv: تل ابیب پر ایرانی میزائل حملہ، کئی عمارتیں تباہ، متعدد زخمی، شہر میں خوف و ہراس
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگان ایران میں ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے ایئر بورن فورسز کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، جس میں تقریباً 3,000 فوجیوں کی برگیڈ شامل ہے، جو 18 گھنٹوں میں دنیا کے کسی بھی حصے میں بھیجی جا سکتی ہے۔
Bagher Zolghadr to be Iran’s New Security Chief: ایران کے نئے سکیورٹی چیف ہوں گے محمد باقر ذوالقدر, لاریجانی کی موت کے بعد خالی تھا عہدہ
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سکریٹری ملک کی دفاعی، جوہری اور خارجہ پالیسیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ علی لاریجانی کو ان شعبوں کا اہم معمار مانا جاتا تھا۔
Mojtaba ready to negotiate with US: اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ، امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں مجتبیٰ خامنہ ای، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی کم کرنے کے اشارے
ایران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 دنوں کے دوران امریکہ کے ساتھ کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو بھی رد کیا جس میں انہوں نے مذاکرات کا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا موقف ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے باوجود وہ اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔





