Bharat Express

بین الاقوامی

قطر، مصر اور امریکہ کی کوششوں سے اسرائیل- حماس جنگ بندی کے لئے کوششیں شروع ہوگئی ہیں اور جمعرات کے روز قاہرہ میں اس سے متعلق میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔ اس میٹنگ میں دونوں کے شرائط کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔

ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بعدقلعہ عبداللہ کے علاقے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انتخابی دفتر کے باہر ایک اور بم دھماکہ ہوا۔جس میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

عورت مارچ اسلام آباد نے اپنے آفیشیل بیان میں کہا کہ وہ اعلیٰ عدالتوں سے ان فیصلوں کو کالعدم کرنے کی اپیل کرتے ہیں، "کیونکہ ایسا کرنے میں ناکامی ایک ایسی نظیر قائم کرے گی جس کا استحصال خود ایک عدلیہ کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے جو تاریخی طور پر خواتین مخالف فیصلوں کی طرف مائل ہے۔

ایران جانے کے لئے اب ہندوستانی شہریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حالانکہ انہیں 4 باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

امریکی شہری ہونے کے ناتے وٹنی کو ایران کا سفر کرنے کے لیے ایرانی ویزہ درکار تھا، تاہم اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے وٹنی کے دورہ ایران سے متعلق کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ وٹنی رائٹ سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف مسلح فلسطینی جدوجہد کی حمایت کرتی رہی ہیں، یہ وجہ بھی ہے کہ ان کے دورے کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔

محمد معیزو نے تقریر کے دوران کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہندوستانی فوجی 10 تک اپنے ملک واپس جائیں گے۔ وہ 10 مارچ تک 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں سے 1 کو چھوڑ دے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشت گرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر روس کی ایمرجنسی منسٹری نے کہا ہے کہ ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ تاہم ان میں سے چار افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔ لوگوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

مڈل ایسٹ سے لیکر یورپ  تک  جنگ جاری ہے ۔ روس یوکرین کی جنگ ہو یا  حماس اسرائیل کی یا پھر حوثیوں کے خلاف بحر احمر میں جنگ ہو، ان تمام جنگوں میں امریکہ واحد ایسا ملک ہے جو ہر جگہ موجود ہے۔ اسرائیل حماس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔