Bharat Express

بین الاقوامی

پاکستان فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران، سول طاقت کی مدد سے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پڑوسی ملک  پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح سے ہی جو نتائج آرہے ہیں ان میں آزاد امیدوار سبقت حاصل کرتے نظرآرہے ہیں اور یہ آزاد امیدوار عمران خان یا پی ٹی آئی کے حامی امیدوار ہیں جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے  عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر  نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی 336 سیٹوں اور چار صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن ہوا ہے۔ یہ الیکشن ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ملک اقتصادی چیلنجزکا سامنا کر رہا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے دوران بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ نامعلوم بندوق برداروں نے ڈیرا اسماعیل خان میں اچانک گولیاں برسائیں، جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دھماکوں اورتشدد …

یورپ اور خاص طور پر جرمنی، تاریخی طور پر اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روسی گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا رہا ہے۔جب روس نے جولائی میں سپلائی محدود کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تو ایک دن کے اندر اس سے یورپ میں گیس کی ہول سیل قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہو گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، اگر ہم کہیں کہ موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں ہیں جس کے باعث ان کی پارٹی کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ عمران کی پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے لیکن اس بار پارٹی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لئے قطری اورمصری ثالثوں کو قیدیوں کے تبادلے اورغزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لئے نئے معاہدے کے حوالے سے پیش کئے گئے جوابی مسودے کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔