نئی دہلی :بھارت کے نائب صدرسی پی رادھاکشنن، دو روزہ سرکاری دورے پرسری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ کولمبو آمد پر ان کا شاندار استقبال روایتی کنڈیان رقص کے ذریعے کیا گیا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی رشتوں کی جھلک پیش کی۔ دورے کے دوران نائب صدر نے سری لنکا کے صدر انوراکمار اڈساناسے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کولمبو میں صدارتی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تہذیب، تاریخی رشتوں اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات کے بعد بھارتی نائب صدر کے دفتر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر مثبت گفتگو کی۔
Vice President of India Shri. C. P. Radhakrishnan @VPIndia arrived in Colombo as part of a two-day visit to Sri Lanka. This is the first official bilateral visit by an Indian Vice President to Sri Lanka.
The visit will strengthen the civilisational ties between 🇮🇳 and 🇱🇰 and… pic.twitter.com/syYYPeJkjh
— Randhir Jaiswal (@MEAIndia) April 19, 2026
بات چیت کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور
بات چیت کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جن میں بھارتی ہاؤسنگ پروجیکٹ اور سری لنکا میں طوفان دتوا سے متاثرہ علاقوں کے لئے 450 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کے تحت جاری منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد سری لنکا میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو ہے، خاص طور پر وہاں رہنے والی تمل برادری کے لیے رہائشی سہولتوں کی بہتری پر زور دیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں لیڈروں نے ماہی گیروں کے مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سرحدی سمندری علاقوں میں ماہی گیری سے متعلق مسائل کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حل کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے ماہی گیر طبقے کی روزی روٹی متاثر نہ ہو۔
نائب صدر کے دفتر کے مطابق
نائب صدر کے دفتر کے مطابق یہ کسی بھی بھارتی نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا دوطرفہ سرکاری دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل روانگی کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس دورے کے دوران نائب صدر مختلف اعلیٰ سطح ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور بھارت کی معاونت سے مکمل ہونے والے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے تحت تعمیر شدہ گھر تمل برادری کے لوگوں کے حوالے کریں گے۔یہ دورہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
بھارت ایکسیریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

