Bharat Express DD Free Dish

C.P. Radhakrishnan

نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ خدمت ہندوستانی روایت کا حصہ ہے اور جو لوگ معاشرے کو بے غرض اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور اعتراف ضروری ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس کتاب کو ایک اہم آئینی دستاویز قرار دیا، جو تجربے، آئینی نظم و ضبط اور عوامی ذمہ داری سے تشکیل پانے والی عدالتی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب آئین پسندی، قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور جمہوری طرز حکمرانی کے حوالے سے گراں قدر بصیرت فراہم کرتی ہے اور بھارت میں آئینی مباحث اور قانونی تحقیق کو مزید تقویت بخشے گی۔

منگل کو جاری ایک تفصیلی بلاگ میں نائب صدر نے کہا کہ بھارت اب صرف ایک ترقی پذیر ملک نہیں رہا بلکہ دنیا کو نئی سمت دکھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ انہوں نے سوامی وویکانند، تروولور اور مہاکوی سبرامنیم بھارتی کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

بات چیت کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، جن میں بھارتی ہاؤسنگ پروجیکٹ اور سری لنکا میں طوفان  دتوا سے متاثرہ علاقوں کے لئے 450 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کے تحت جاری منصوبے شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے  پرارتھنا کی اور وہاں رکھی مذہبی فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔ روایتی سجاوٹ والے منڈپ میں ایک ساتھ کھڑے ہو کر دونوں رہنماؤں نے قومی یکجہتی کا خوبصورت پیغام دیا۔

چیئرمین نے سبکدوش ہونے والے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کو اختتام نہیں بلکہ نئی ذمہ داریوں کے آغاز کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراکین تازہ توانائی اور نئے خیالات کے ساتھ اس ادارے کی روایت کو آگے بڑھائیں گے،

اب یومِ جمہوریہ کی پریڈ محض فوجی مظاہرہ نہیں، بلکہ بھارت کی خود کفالت اور تنوع کا جشن بن چکی ہے۔ دیسی میزائل، جدید ٹینک، لڑاکا طیارے، ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔

۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ رانی ویلو ناچیار کو بھارت کی ابتدائی بہادر جنگجوؤں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے بے مثال جرات اور اعلیٰ درجے کی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔