Modi-Melony Selfie: وزیراعظم نریندرمودی 13 جون کو جی-7 کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے اٹلی پہنچے تھے۔ مسلسل تین دن جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وہ 15 جون کو ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے جی-7 سربراہی اجلاس میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے کئی اہم امورپربات چیت کی۔ اسی دوران پی ایم مودی کی اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ سیلفی بھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔
Hi friends, from #Melodi pic.twitter.com/OslCnWlB86
— Giorgia Meloni (@GiorgiaMeloni) June 15, 2024
سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے سیلفی
وزیراعظم نریندر مودی جی-7 کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد واپس لوٹ آئے ہیں۔ اسی درمیان اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس تصویر میں دونوں ممالک کے لیڈران ہنستے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اس کانفرنس میں اٹلی کی وزیراعظم میلونی نے وزیراعظم نریندر مودی کو نمستے کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی نمستے کرتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔
Good friends at COP28.#Melodi pic.twitter.com/g0W6R0RJJo
— Giorgia Meloni (@GiorgiaMeloni) December 1, 2023
اٹلی کی وزیراعظم کا ادا کیا شکریہ
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کرکے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘ہندوستان کوجی-7 سربراہی کانفرنس کا حصہ بننے کے لئے دعوت نامہ دینے اورشاندارسہولیات کے لئے شکریہ۔”
An important G7 Summit, where I presented India’s perspective at the world stage. Here are highlights. pic.twitter.com/amU77yJ79Z
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2024
ان لیڈران سے وزیراعظم مودی نے کی ملاقات
اس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ جنرل سکریٹری اینٹونیوگٹیرس، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان، برازیل کے صدر لولا دا سلویٰ اور متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زیاد النہیان، اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ اس بارجی-7 سربراہی اجلاس میں سات ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، کناڈا اور جاپان نے شرکت کی۔ اس باراٹلی کی دعوت پرالجیریا، ارجنٹائن، برازیل، بھارت، اردن، کینیا، موری طانیہ، تیونس، ترکی اورمتحدہ عرب امارات نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس۔