Bharat Express DD Free Dish

بین الاقوامی

ایران کے فوجی ہیڈکوارٹر “خاتم الانبیاء” کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی تیاری ہو رہی ہے، جن میں سعودی عرب کے تیل اور گیس پلانٹس بھی شامل ہیں۔

ڈرون اردن کے ایک ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں نشانہ بنا۔ مزید دو ڈرون حادثات میں بھی تباہ ہوئے۔حادثات بھی نقصان کی بڑی وجہ بنے۔ کویت میں تین F-15 ایگل لڑاکا طیارے مبینہ طور پر اپنی ہی فوج کی فائرنگ (فرینڈلی فائر) کا شکار ہو گئے،

 کنگ چارلس سوم نے نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے اعزاز میں روایتی شاہی لنچ منسوخ کر دیا۔ یہ فیصلہ صدر تینوبو کے روزہ دار ہونے کے پیش نظر کیا گیا، جسے عالمی سطح پر مذہبی احترام اور بین ثقافتی ہم آہنگی کی ایک بڑی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ تنازع مزید بڑھتا ہے اور توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو عالمی سطح پر تیل و گیس کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور توانائی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سعودی عرب سمیت 12 ممالک آذربائیجان، بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، پاکستان، قطر، شام، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایران کے حالیہ حملوں کی مذمت کی۔ بیان میں ایران پر زور دیا گیا کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرے اور خطے کے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے۔

ہندوستان کی آزادی کے بعد ہندوستان اورایران کے درمیان رشتے دھیرے دھیرے مضبوط ہوتے گئے۔ دونوں ممالک نے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے اوروقت کے ساتھ ساتھ تعاون میں اضافہ کیا۔ 1950 اور1970 کی دہائیوں میں ایران کا امریکہ کی طرف جھکاؤمضبوط تھا۔ اس کے باوجود ایران نے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات برقراررکھے۔

سینیٹر وین ہولن کا کہنا تھا، “یہ ایک غیر ضروری جنگ ہے جسے امریکی عوام نہیں چاہتے۔ اس سے ہماری سلامتی میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہو رہی ہے، اس لیے اس پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے

ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر ہونے والے حالیہ حملے میں امریکہ یا قطر کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غصے میں آ کر اس گیس فیلڈ کے ایک اہم پلانٹ کو نشانہ بنایا،

ایرانی میڈیا کے مطابق 28 فروری سے جاری کشیدگی میں امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 1,348 شہری ہلاک ہوئے، جن میں 233 خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ 19,734 شہری تنصیبات متاثر ہوئیں، جن میں ہزاروں رہائشی مکانات، سینکڑوں تجارتی عمارتیں، طبی مراکز اور اسکول شامل ہیں۔

عیدالفطر اسلامی تقویم کے سب سے اہم تہواروں میں شمار ہوتی ہے، جو مقدس مہینے رمضان کے اختتام پر منائی جاتی ہے۔ یہ تہوار صرف خوشی کا موقع نہیں بلکہ شکرگزاری، اخوت اور سماجی ہم آہنگی کا مظہر بھی ہے۔ رمضان کے دوران مسلمان روزہ رکھ کر صبر، برداشت اور تقویٰ کی تربیت حاصل کرتے ہیں، جبکہ عید کا دن ان روحانی مشقوں کے صلے کے طور پر منایا جاتا ہے۔