Bharat Express

Israel-Gaza War: الشفا اسپتال پر اسرائیلی فوج کا حملہ ، 50 جنگجو ہلاک اور 180 گرفتار کرنے کا دعوی

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ الشفا اسپتال کو حماس کنٹرول کررہی ہے اوراسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ اہم بات ہے کہ اسرائیلی فوج نے 50 جنگجوؤں کی ہلاکت اور 180 کی گفتاری کے باوجد اپنے صرف ایک فوجی کے مرنے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روزغزہ کے سب سے بڑے اسپتال پرحملہ کرکے 50 جنگجو ہلاک کر دیئے ہیں جبکہ 180 مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا ہے۔ الشفا ہسپتال پر اسرائیلی فوج کا پچھلے 5 ماہ کے دوران دوسرا حملہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے پیرکے روزعلی الصباح پہلے اسپتال پربمباری کی اوربعد ازاں زمینی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے اسپتال پرچڑھائی کردی۔ اس دوران ٹینکوں نے اسپتال اوراس سے جڑے علاقوں کوچاروں طرف سے محاصرے میں لے رکھا۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ الشفا اسپتال کو حماس کنٹرول کررہی ہے اوراسے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے۔ اہم بات ہے کہ اسرائیلی فوج نے 50 جنگجوؤں کی ہلاکت اور 180 کی گفتاری کے باوجد اپنے صرف ایک فوجی کے مرنے کی اطلاع دی ہے۔

20 فلسطینیوں کا اسرائیل نے کیا قتل

وہیں دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے مزید 20 فلسطینی کا قتل کردیا ہے۔ اسرائیلی بمباری منگل کے دن بہت ابتدائی گھڑیوں میں سحری کے اوقات کے نزدیک کی گئی۔ جس میں غزہ کے وسطی حصوں اوررفح کونشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے میڈیکل حکام کے مطابق غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہررفح جوان دنوں 15 لاکھ پناہ گزینوں کا مرکز ہے، اس پربمباری سے 14 فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی عمارات اورمکان تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب، وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں بمباری کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ یہ بمباری دیرالبلاح میں کی گئی۔ دھماکوں کی آوازیں اوردھواں اٹھتا رہا اورپناہ گزینوں کے خیمے نشانہ بنے۔ واضح رہے اب تک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 31 ہزارسے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں دوتہائی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ رمضان المبارک میں اسرائیلی بمباری اورحملوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ جنگ بندی کے لئے وقفے وقفے سے مذاکرات جاری ہی، مگراسی طرح بمباری بھی متواترہورہی ہے۔

Also Read