Bharat Express

Imran Khan attacks BCCI: عمران خان نے بی سی سی آئی پر لگایا تانا شاہی کا الزام، پاکستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل نہیں کھیلنے سے متعلق دیا بیان

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان کا ماننا ہے کہ بی سی سی آئی کرکٹ کی دنیا میں تانا شاہی والا رویہ اپنا رہا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)

Imran Khan on BCCI: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور کرکٹر عمران خان نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) پر تانا شاہی کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ دنیا میں بی سی سی آی کا برتاؤ بہت طاقتورجیسا ہے، جو بے حد تکبرانہ اورغلط بھی ہے۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کا پاکستانی کھلاڑیوں کوآئی پی ایل نہیں کھیلنے دینے کا فیصلہ بھی حیران کردینے والا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق ہندوستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تکرار چل رہا ہے۔ پی سی بی ہرحال میں ایشیا کپ کی میزبانی چاہتا ہے۔ وہیں بی سی سی آئی یہ واضح کرچکا ہے کہ اگرایشیا کپ پاکستان میں ہوتا ہے تو ہندوستانی ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی کے اس رویے کے سبب ہندوستانی ٹیم کے ایشیا کپ کے سبھی مقابلے پاکستان سے باہر منعقد کرائے جانے کے آثارہیں۔ فی الحال اس پرآفیشیل بیان آنا باقی ہے، لیکن ان سب کے درمیان عمران خان نے بی سی سی آئی پرجم کرتنقید کی ہے۔

عمران خان نے کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے سابق کرکٹراورسابق وزیراعظم عمران خان نے ‘ٹائمس ریڈیو’ کے ساتھ بات چیت میں کہا، ‘پاکستان اورہندوستان کے درمیان تعلقات بے حد مایوس کن اوربدقسمت ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان جس طرح سپرپاورکی طرح برتاؤ کررہا ہے۔ یہ بہت غلط اورتکبرانہ ہے۔ وہ دیگرکرکٹ کھیلنے والے ممالک کے مقابلے زیادہ فنڈ جمع کرتے ہیں، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ ان کا برتاؤ ایک تانا شاہ جیسا ہوگیا ہے کہ انہیں کس کے ساتھ کھیلنا ہے اورکس کے ساتھ نہیں۔’

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے بین پر کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی لگانے والا معاملہ بھی مجھے حیرانی والا لگتا ہے۔ یہ بس ان کا ایک غرور ہے۔ اگرہندوستان پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل نہیں کھیلنے دیتا ہے تو پاکستان کو تشویش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان کے پاس یوں ہی بے حد قابل نوجوان کرکٹرس ہیں۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں پاکستنانی کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظرآئے تھے، لیکن اسی سال ہوئے 26/11 ممبئی حملے کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی۔

 -بھارت ایکسپریس

Also Read