Bharat Express

Brutal murder of seven passengers: سات مسافروں کو بس سے اتار کر بہیمانہ قتل کر دیا گیا،پاکستان میں فوج اور دہشت گرد پھر سے آمنے سامنے

بس سوار ایک مسافر ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بس میں کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے کہ دس بارہ مسلح افراد نے بس کو روکا۔ذیشان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی عدنان کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا اور قتل کردیا گیا۔

پڑوسی ملک پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم نے اردو نیوز سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی جسے بارکھان کی تحصیل رکھنی میں کوئٹہ کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور اس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو اتارا اور بعدازاں انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر بارکھان نے تصدیق کی ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے لاہور جا رہی تھی، جسے بارکھان کی تحصیل رکھنی میں کوئٹہ کو پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکا اور اس میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مسافروں کو اتارا، اور بعدازاں انہیں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان کے مطابق مسلح افراد نے مسافر نہ روکنے پر بس کے ٹائروں پر فائرنگ بھی کی۔اس واقعے کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں میں مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے پر افسوس اور مرنے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارکھان میں بے گناہ مسافروں کا دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل قابل مذمت عمل ہے۔دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد لورالائی، کنگری اور قریبی علاقوں کے مختلف مقامات پر مسافر بسوں اور گاڑیوں کو انتظامیہ نے احتیاطاً روک دیا ہے، جبکہ مقتولین کی لاشیں رکھنی اسپتال منتقل کرکے وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بس سوار ایک مسافر ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بس میں کوئٹہ سے ملتان جارہے تھے کہ دس بارہ مسلح افراد نے بس کو روکا۔ذیشان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی عدنان کو شناختی کارڈ دیکھ کر بس سے اتارا اور قتل کردیا گیا۔سانحہ میں متاثرہ خاندان کی مسافر خواتین نے بتایا کہ ہم کوئٹہ سے فیصل آباد جارہے تھے، ہمارے بھائی کا شناختی کارڈ دیکھا اور دھکے مارتے ہوئے بس سے اتارا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read