عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پیر کے روز دہلی کے تلک نگر علاقے میں پہنچے، جہاں اتوار (27 ستمبر) کو وزیر پرویشہ پرویش ورما نے ایک نوجوان کو تھپڑ مارا تھا۔ اس دوران اروند کیجریوال پرویش ورما پر شدید برہم نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کے والد کا نہیں ہے کہ وہ کسی کو بھی سرعام تھپڑ مار دے۔ اروند کیجریوال نے کہا، ’’ہم نے بھی 10 سال تک دہلی میں حکومت چلائی ہے، لیکن اس طرح کی سڑکیں دہلی میں کبھی نہیں بنیں۔ اس سڑک کی تعمیر میں بدعنوانی ہوئی ہے اور جب وزیر یہاں آئے تو لوگوں نے انہیں بدعنوانی کے بارے میں بتایا، جس کے بعد انہوں نے صاحب سنگھ کو تھپڑ مار دیا۔‘‘
’یہ دیش تمہارے پِتا جی کا نہیں‘
پرویش ورما پر نشانہ سادھتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا، ’’یہ ملک تمہارے والد کا نہیں ہے۔ تم اس طرح سرعام لوگوں کو تھپڑ نہیں مار سکتے۔ پرویش ورما وزیر اعظم نریندر مودی کے خاص ہوں گے، لیکن یہ ملک 140 کروڑ لوگوں کا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ جس دن ملک کے عوام سڑکوں پر اتر آئے، اس دن لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ کیجریوال نے کہا کہ وہ وقت اب آ رہا ہے۔
’وزیر پرویش ورما کو برطرف کرو‘
اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم بھجن کلبنگ میں جاتے ہیں، وزیر اعظم مودی 12 بجے ویڈیو بناتے ہیں، جین زی کو تھپڑ مارو گے اور پھر کہتے ہو کہ جین زی سے رشتہ بنائیں گے۔‘‘ کیجریوال نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جین زی کے لوگ وزیر اعظم کو گالیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر پرویش ورما کو عہدے سے برطرف کیا جائے، انہیں گرفتار کیا جائے اور عوام سے معافی مانگنے کو کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی نمائندے کو عوام کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے اور اس معاملے میں کارروائی ہونی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



