Bharat Express

Cross Border Terrorism

آپ کو بتادیں کہ  1989 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر نتن اگروال نے گزشتہ سال جون میں بارڈر سیکورٹی فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے پنکج کمار سنگھ کی جگہ لی تھی، جو 31 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

جموں کے علاقے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں مستعد ہیں۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ لیکن اسی دوران پٹھان کوٹ سے خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے 7 مشتبہ افراد کو دیکھا ہے۔

پی ایم مودی نے اپنے اس انتخابی ریلی میں کئی بار پاکستان کا نام لیا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کررہا ہے تووہیں کانگریس یہاں مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کررہی ہے۔

5 اگست 2019 کو، ہندوستان نے جموں و کشمیر کے خصوصی اختیارات واپس لینے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ جموں و کشمیر کو آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی حیثیت حاصل تھی۔