Bharat Express-->
Bharat Express

Most Popular Film Stars In India: نہ شاہ رخ نہ سلمان، ساؤتھ کا یہ اداکار بن گیا نمبرون اسٹار،جانئے کون ہے یہ اسٹار

اینڈامیکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ٹاپ 10 اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ‘اورمیکس اسٹارس انڈیا لوس:

بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ تک تمام ستارے ناظرین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ مداح ان ستاروں کی زندگی کے بارے میں سب کچھ جاننے کے لیے بے چین رہتے  ہیں۔ شاہ رخ خان سے لے کر سلمان خان، رجنی کانت، پربھاس تک، یہ کچھ ایسے ستارے ہیں، جن کے مداح دیوانے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت لوگوں کا پسندیدہ اسٹارکون ہے؟ اینڈامیکس میڈیا نے سوشل میڈیا پر چلنے والی بز کی بنیاد پر ٹاپ 10 اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک ساؤتھ اداکار نے بالی ووڈ کے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اورامیکس کی رپورٹ کے مطابق فروری 2025 کے ٹاپ 10 ستاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔

جانئے سب سے زیادہ مقبول ٹاپ 10 ستارے کون ہیں؟

اینڈامیکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے ٹاپ 10 اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ‘اورمیکس اسٹارس انڈیا لوس: فروری 2025 میں انڈیا کے سب سے زیادہ مقبول میل (مرد) ستارے۔ اس فہرست میں ساؤتھ کے 7 سپر اسٹارز شامل ہیں، جب کہ بالی ووڈ کے صرف 3 اداکار اس فہرست میں جگہ بنا سکے۔ ان میں پربھاس پہلے نمبر پر ہیں۔ یہاں سرفہرست 10 ستاروں کی فہرست ہے۔

(1)پربھاس(2) وجے(3) اللوارجن(4) شارخ خان(5) رام چرن(6) مہیش بابو(7) اجیت کمار(8) جونئیراین ٹی آر(9) سلمان خان (10) اکشے کمار

ٹاپ 5 میں ساؤتھ کے چار ستارے اور صرف ایک بالی ووڈ اسٹار

آپ کو بتاتے چلیں کہ پربھاس مقبولیت میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بھی شکست دے چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹاپ 5 میں ساؤتھ کے چار ستارے ہیں اور بالی ووڈ سے صرف شاہ رخ خان ہی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فہرست ہر ہفتے تبدیل ہوتی رہتی ہے اور اس کی فہرست بز کے مطابق کی جاتی ہے۔

پربھاس ورک فرنٹ

مقبول ترین اداکار پربھاس کی بات کریں تو گزشتہ سال انہوں نے فلم کالکی 2898 سے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ ان کی آنے والی فلموں میں اب راجہ صاب شامل ہے، جو اپریل 2025 تک ریلیز ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کالکی 2898 عیسوی کے پارٹ 2 پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read