Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


گزشتہ روزلوک سبھا میں  اجلاس کے دوران دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پیش کیا گیا تھا ،جس دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی بحث وتکرار کا دور دیکھنے کو ملا،لیکن حکمراں جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے بل کو منظور کرلیا گیا تھا۔،

غریب کام کرنا چاہتا ہے، لیکن سرمایہ نہیں ہے، اس کا جواب کوآپریٹو موومنٹ ہے۔ تعاون کے ذریعے خوشحالی کا مطلب سب سے چھوٹے شخص کو موقع دینا ہے۔ عوام کو اس وزارت سے موقع ملے گا۔ امت شاہ نے مزید کہا، 'ہمیں کوآپریٹو موومنٹ کے لیے شفافیت لانی ہوگی، اور جوابدہی کو طے کرنا ہوگا۔

کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے اور نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی متعدد بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مسجد کی تعمیر کے لیے بورڈ کے ذریعے قائم کردہ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے اس زمین پر ایک مسجد کے ساتھ ساتھ ایک اسپتال، کمیونٹی کچن لائبریری اور ایک تحقیقی ادارہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ لیکن اب فنڈ کی کمی کی شکایت لیکر یہ ٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے اور مسجد کا کوئی نام ونشان نہیں  ہے۔

دراصل 24 جولائی کو، ادھو ٹھاکرے کی پارٹی نے ممبئی میں ایس بی آئی کی مرکزی شاخ کو ایک خط لکھا، جس میں شیو سینا کے بینک اکاؤنٹ میں موجود 50 کروڑ روپے شیو سینا یو بی ٹی کے نئے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کو کہا گیا۔یہ سب کاروائی تب کی گئی جب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد شیوسینا پارٹی اور پارٹی کے نشان پر ایکناتھ شندے کا حق ہوگیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی اپیل پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے مئی میں 2019 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں خان کو بری کرنے کے رام پور عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال ایم ایل اے کے طور پر نااہل ہوئے تھے۔

مقامی دیہاتیوں کے مطابق جاوید بچپن سے ہی فطرتاً مدد کرنے والا شخص رہا ہے۔ وہ غریب لوگوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہتا ہے اور اپنے اغوا سے صرف دو دن پہلے اس نے قریبی گاؤں میں ایک مریض کو خون کا عطیہ دیا تھا۔سال 2014 کے سیلاب کے دوران اس نے اپنے گاؤں کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے انتھک محنت کی تھی ۔

سعودی عرب کے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کا ہندوستان پر وسیع اثر پڑ سکتا ہے۔ روس سستے داموں  میں خام تیل کی فروخت میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کر رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کو دوبارہ ان ممالک سے خام تیل خریدنا پڑے گا، جو وہ پہلے کرتا تھا، جن میں سعودی عرب اہم ملک ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان نے عام لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کر دی ہے کہ آئندہ انتخابات قومی اتحاد (این ڈی اے) اور  انڈیا کے درمیان لڑے جائیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو بھی شکایت کی تھی، لیکن ای سی آئی نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔