Rahmatullah
Bharat Express News Network
Lok Sabha speaker Om Birla refuses to chair proceedings : لوک سبھا اسپیکر کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے اوم برلا، جانئے کیوں لوک سبھا کے اسپیکر ایوان میں جانے سے کررہے ہیں انکار
منگل کو دہلی سروس بل کے دوران جس طرح کا ہنگامہ ہوا، ایک بات بھی سننے کی اجازت نہیں دی گئی، ایسے ایوان نہیں چل سکتا۔ اوم برلاآج لوک سبھا نہیں گئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک اندر نہیں جاؤں گا جب تک آپ ایوان کو ٹھیک سے نہیں چلنے دیں گے۔
Ensure no Hate speeches, Violence in VHP rallies: سپریم کورٹ نے وشو ہندو پریشد کے مظاہروں میں اشتعال انگیزی اور تشدد کی صورت میں کاروائی کرنے کی ہدایت دی
جج نے سماعت کے دوران کہا کہ وی ایچ پی کے پروگراموں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاستوں سے صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ ان میں اشتعال انگیز تقریریں نہ ہوں۔ ان پروگراموں کی وجہ سے تشدد نہ پھیلے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پولیس کو اس پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
OIC Against Desecration of Holy Quran: قرآن مقدس کو نذرآتش کرنے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا بڑا فیصلہ، مسلم ممالک کو دی یہ خاص ہدایت
قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کے متعدد واقعات پیش آنے کے بعد سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا بیان سامنے آیا ،اور یہ بیان بھی مسلم ممالک کے احتجاج اور دھکمی کے بعد آیا جس میں انہوں نے قرآن جلانے والوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسلام کی مقدس کتاب کی توہین کرتے ہیں وہ سویڈن کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ADR report on MLA Assets: چار ہزار ایم ایل اے کے پاس ہیں تین ریاستوں کے مشترکہ بجٹ سے زیادہ پیسے،جانئے کس پارٹی کے اراکین اسمبلی ہیں زیادہ دولت مند
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔
Delhi Ordinance Bill, 2023: دہلی سروس بل معاملے میں کجریوال کو لگا ڈبل جھٹکا،ان دو پارٹیوں نے مرکز کے ساتھ جانے کا کیا اعلان
اس پورے معاملے میں راجیہ سبھا کے اندر نمبر کا کھیل دلچسپ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، چونکہ لوک سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے ،البتہ راجیہ سبھا میں نمبر کا کھیل چل رہا ہے۔راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے 101 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ جبکہ انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کے 100 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔
Shireen Mirza remarks: مشہور اداکارہ شیریں مرزا کا بڑا بیان، مسلم ہونے کی وجہ سے ممبئی میں نہیں ملا تھا گھر
شیریں مرزانے بتایا کہ انہیں ممبئی میں گھر تلاش کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا، 'میں ممبئی میں گھر کی مستحق نہیں ہوں کیونکہ میں ایم بی اے (مسلم بیچلر-اداکار) ہوں۔ 8 سال گزارنے کے بعد اب مجھے یہ سننے کو مل رہا ہے۔
Adani stocks gain over Rs 71,000 crore in July: اڈانی گروپ کیلئے بھرپور سود مند ثابت ہوا جولائی کا مہینہ
جولائی کا مہینہ اڈانی گروپ کے اسٹاک کے لیے بہترین مہینہ رہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں گروپ کی درج کمپنیوں کے مارکیٹ سرمایہ میں 7.04 فیصد یا 71,032 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 30 جون اور 31 جولائی کے درمیان، اڈانی گروپ کی مارکیٹ کیپ 10,09,075 کروڑ روپے سے بڑھ کر 10,80,107 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
Over 50000 Central Armed Police Force personnel quit their jobs: پانچ برسوں میں پچاس ہزار سے زائد فوجی جوانوں نے چھوڑی نوکریاں،658 نے کی خودکشی
مرکزی وزارت داخلہ نے آج لوک سبھا میں یہ تحریری جواب پیش کیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پچاس ہزار سے زائد سینٹرل آرمڈ فورسز نے اپنی نوکریاں چھوڑ دی ہیں ۔ چھوڑنے کی وجہ ذاتی وجوہات یعنی رضاکارانہ طور پرقبل از وقت ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ بتائی گئی ہیں۔
Rahul Gandhi Comment on Haryana violence بی جے پی اور میڈیا نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی تیل پھیلا رکھا ہے،صرف محبت ہی اس آگ کو بجھا سکتی ہے:راہل گاندھی
ہریانہ فساد پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے اور سیاسی بیان بازی بھی۔ اس بیچ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تبصرہ کرتے ہوئے ایکس(ٹوئیٹر) پر لکھا ہے کہ بی جے پی ، میڈیا اور ان کے ساتھ کھڑی ہوئی طاقتوں نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی تیل(کیروسن) پھیلا دیا ہے۔ صرف محبت ہی ملک میں لگی اس آگ کو بجھا سکتی ہے۔
PM has time for a poll speech but not speaking on Manipur violence: منی پور پر ایوان میں بیان دینے کے بجائے انتخابی مہم میں مصروف ہیں پی ایم مودی، ایوان میں چل رہی ہے آمریت:حزب اختلاف
ہماری ایک سینئر ممبر رجنی پاٹل ہیں جن کو ایک سیشن میں برخاست کیا گیا تھا ،اب دوسرا سیشن چل رہا ہے لیکن ابھی تک ان کی برخاستگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے ، یہ تو آمریت ہے اور میں کہوں گا کہ یہ ہٹلر شاہی ہے۔