Bharat Express

Train accident in Pakistan: پاکستان کے کراچی میں بڑا ٹرین حادثہ،20 سے زائد افراد ہلاک،100سے زائد زخمی

کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے اور نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی متعدد بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میںدو درجن کے قریب  افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔پاکستانی میڈیا  کے مطابق کراچی سے سرگودھا جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے اور نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی متعدد بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔ ٹرین میں سوار مسافروں کی مجموعی تعداد 1100 سے زائد ہے۔

ٹرین حادثہ ہوتے ہی چیخ وپکار مچ گئی اور سب سے پہلے مقامی افراد وہاں پہنچے جب کہ نوابشاہ اسٹیشن سے ریلوے عملہ، پولیس اور ریسکیو ادارے بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو بوگیوں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد نوابشاہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے سکھر کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کیلیے ریلیف ٹرین روہڑی اور کوٹری اسٹیشن سے روانہ کر دی گئی ہیں جنہیں جائے حادثہ تک پہنچنے میں دو گھنٹے کا وقت لگے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد  کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ حادثے میں اموات کا بھی خدشہ ہے جبکہ ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ نے حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 10 ایس ایچ اوز، 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار  ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read